ریاست بہار کے گیا ضلع میں پولیس نے تین جرائم پیشہ شخص کوگرفتار کر لیا ہے۔
اطلاع کے مطابق کوتوالی تھانہ حلقہ کے نیوائیریا علاقے میں ایک زیرتعمیر مکان میں چھ جرائم پیشہ افراد کے جمع ہوکر لوٹ کامنصوبہ بنانے کی پولیس کواطلاع ملی تھی۔
جسکے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے تھانہ انچارج کی قیادت میں چھاپہ مارا، پولیس کوآتے دیکھ کربدمعاش پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرارہونے لگے جس میں پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے تین بدمعاش کو اسلحوں کے ساتھ گرفتار کرلیاہے۔
پولیس کی تلاشی میں ان بد معاشوں کےپاس سے دو غیر ملکی طمنچہ مع کارتوس، اور دوموٹرسائیکل سمیت موبائل فون برآمد کئے گئے ہیں۔
شہر کے مختلف تھانوں میں ڈاکہ زنی ، قتل اور لوٹ جیسے کئی سنگین درجنوں مقدمات انکے خلاف درج ہیں۔
پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے بدمعاشوں میں سے دو جرائم پیشہ کچھ مہینوں پہلے ہی جیل سے رہا ہوکر باہرآیا تھا۔
گرفتاری کے بعد انکے رشتہ دار، اورساتھیوں نے تھانہ پہنچ کر ہنگامہ بھی کیا۔ ہنگامہ کرنے والوں کے خواتین بھی شامل تھیں۔
اس دوران سمجھانے گئیں خاتون پولیس پر بدمعاشوں کے رشتہ داروں نے حملہ کردیا، جس سے خاتون پولیس زخمی ہو گئی جنہیں اسپتال میں علاج کے لے جایا گیا۔
پولیس پرفائرنگ کرکے بھاگنے والے بدمعاشوں کی بھی پہچان ہوگئی ہے۔جبکہ ہنگامہ کرنے والوں میں دوخاتون اور ایک مرد کوپولیس نے حراست میں لیا ہے۔
تھانہ انچارج سنجے کمار نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بناء پر چھاپہ ماری کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار تینوں بدمعاشوں کے ساتھیوں کی بھی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری کی جارہی ہے ۔جلد ہی وہ پولیس کی حراست میں ہونگے۔