ریلوے لینڈ ڈیولپمینٹ اتھارٹی کے ذریعہ گیا اسٹیشن کی تعمیر نو سے متعلق کام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ "پی پی پی" کے موڈ پر مکمل کیے جائیں گے۔ گیا مذہبی اور سیاحتی نقطہ نظر سے ایک اہم شہر ہے لہذا اسی کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس کی تعمیر نو کا منصوبہ ہے۔ مذکورہ معلومات گیا ریلوے اسٹیشن کے منیجر کے کے ترپاٹھی نے دی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ' مجوزہ اسکیم کے مطابق گیا ریلوے اسٹیشن پر مستقبل میں مسافروں کی تعداد کے مدنظر مسافروں کی سہولیات کی تمام چیزیں تیار کی جائیں گے۔ اس کی تعمیر 172 کروڈ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگی۔'
اسٹیشن کی تعمیر نو کا بنیادی مقصد مسافروں کی حفاظت بہتر انتظامات اور مسافروں کو عالمی معیار کی سہولت مہیا کرنا ہے۔ اس کو عالمی سطح اور خاص طور پر بودھ سرکٹ کے طور پر تیار کیا جائے گا۔ یہ جدید ترین سہولیات سے آراستہ نظر آئے گا۔ اس کی عمارت سبز ہوگی جہاں وینٹیلیشن وغیرہ کا مناسب انتظام کیا جائے گا۔'
انہوں نے کہا مسافروں کے لیے اسٹیشن پر آمد اور روانگی کے الگ الگ انتظامات ہوں گے۔ نیز داخلی و خارجی دروازے بھی ایسے ہون گے کہ مسافروں کو بھیڑ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس کے ہر پلیٹ فارم پر ایکسیس کنٹرول گیٹس اور ایکسیلیٹر لفٹیں ہوں گی۔ اس سے مسافروں کو ایک پلیٹ فارم سے دوسرے پلیٹ فارم میں جانے میں آسانی ہوگی اس کے علاوہ مسافروں کو کھانا، واشروم، پینے کے پانی سے لیکر انٹرنیٹ وغیرہ جیسی سہولیات بھی حاصل ہوگی۔
گویا کہ گیا ریلوے اسٹیشن اور آس پاس کے علاقوں کو سیاحوں کی سہولیات کو دیکھتے ہوئے تیار کیا جائے گا جس سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوگا اور اس سے مقامی افراد بھی مستفید ہوں گے'۔