وزیراعلی نے کہا کہ اگر آئندہ ان کی حکومت بنی تو نوجوانوں کو نئی ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا۔ ساتَھ ہی خواتین کو روزگار کے لیے مدد کی جائے گی۔ انٹر پاس طالبہ کو 25 ہزار اور گریجویشن پاس کرنے پر 50 ہزار روپے ملیں گے۔
وزیر اعلی نتیش کمار نے ضلع گیا میں امام گنج اسمبلی حلقہ میں جمعہ کو اسمبلی انتخابات کی تشہیری مہم کا آغاز کیا۔ امام گنج کے جمنے میدان میں انتخابی جلسہ عام سے وزیراعلی نے خطاب کیا اور اپنی حکومت کے کاموں کو شمار کروایا ساتھ ہی انہوں نے عظیم اتحاد پر شدید نکتہ چینی بھی کی۔ انہوں نے انتخابی جلسے کے ذریعے لالو پرساد اور رابڑی دیوی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں - بیوی کی حکومت نے ریاست کو حاشیہ پر کھڑا کردیا، 2005 کے بعد این ڈی اے کی حکومت نے اس سے باہر نکالا ہے اور آج ہماری ریاست کو عزت کی نگاہ سے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے دیکھا جاتا ہے'۔
![cm_nitish_addressed_the_election_rally_at_imamganj](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/bh-gay-cm-nitish-addressed-the-election-rally-at-imamganj-gaya-7209226_16102020142945_1610f_01345_271.jpg)
انہوں نے کہا کہ اقلیتوں اور قبائلیوں، درج فہرست ذاتوں کے لوگ اقتصادی اور سماجی طور سے کمزور تھے لیکن آج ان کے حالات مستحکم ہے۔ خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے قانون بنا کر پنچایتی الیکشن میں 50 فیصد ریزرویشن کیا۔
انہوں نے آرجے ڈی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت میں کسی معاشرے کی عزت نہیں تھی لیکن جب ہماری حکومت بنی تو معاشرے کے سبھی طبقے کو عزت بخشی اور ترقیاتی کام کیے۔ سنہ 2005 سے قبل حادثات و قتل و غارت گری سے بہار کو بچانا ممکن نہیں تھا لیکن انکی حکومت نے اسے ممکن بنایا ہے۔
مرکزی حکومت کے محکمہ ایک محکمہ کے ذریعے اعداد و شمار کے مطابق کرائم کے معاملے میں ریاست 23ویں نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی حکومت بننے سے پہلے یہاں کی گھریلو مصنوعات کی پیداوار کی شرحِ 76466،کروڑ تھی جبکہ آج چار لاکھ چودہ ہزار نوسوسترہزار کروڑ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد مسائل کے باوجود فی فرد آمدنی بڑھی ہے سلسلے وار طریقے سے کام ہوئے ہیں۔ بہار کو نئی اونچائی تک پہنچانا ہے۔
خیال رہے کہ ضلع گیا کا امام گنج اسمبلی حلقہ "ایس سی" حلقہ ہے۔ یہاں این ڈی اے کی طرف سے ہندوستانی عوام مورچہ کے قومی صدر و سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی امیدوار ہیں جبکہ عظیم اتحاد کی طرف سے آرجے ڈی کی طرف سے سابق اسپیکر ادے نارائن چودھری امیدوار ہیں۔
جیتن مانجھی دوسری مرتبہ امام گنج حلقہ سے میدان میں ہیں۔ ادے نارائن چودھری جے ڈی یو سے 2015،کے اسمبلی انتخابات میں ہار کے بعد بغاوت کے بعد آرجے ڈی میں شامل ہوگئے تھے۔ امام گنج حلقہ ضلع کا سب سے نکسل اور پچھڑا علاقہ ہے۔