ریاست بہار، ضلع کیمور کے بھبھوا تھانہ حلقہ کے سیون گاؤں کے رہائشی رجن رام کے گھر پر کچھ شرپسند لوگوں نے لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کرکے رجن رام کو شدید طور سے زخمی کردیا تھا۔
اس کے بعد رجن رام کو قریب کے ایک اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا لیکن ان کی حالت تشویشناک دیکھ کر ڈاکٹروں نے ان کو وارانسی ریفر کردیا تھا لیکن راستے میں رجن رام کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد دیر رات لاش کو بھبھوا صدر اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔
رجن رام کے قتل کی وجوہات کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ شرپسندوں نے رجن رام کی بھینس کی دم پر گاڑی چڑھا دی تھی جس کی رجن نے مخالفت کی اور دونوں فریق کے مابین بحث و مباحثہ بھی ہوا۔
سیون گاؤں کے رہائشی راجیش رام کی اہلیہ کنچن دیوی شام کے وقت اپنے گھر کے دروازے پر بیٹھی ہوئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ میرے سسر رجن رام اور گھر کے دوسرے افراد بھی باہر بیٹھے تھے۔ اسی دوران گاؤں کے ہی بیگو رام کا بیٹا رامو رام چار پہیوں والی گاڑی لے کر آ رہا تھا اور دروازے پر بندھی بھینس کی دم پر گاڑی کو چڑھا دیا. جس کے بعد رجن رام اور رامو رام کے درمیان بحث و مباحثہ شروع ہوگیا۔