ریاست بہار کے ضلع کیمور میں واقع اترپردیش اور بہار سرحد پر ان دنوں مہاجر مزدوروں کی طبی جانچ کے لئے وسیع پیمانے پر کوٸی انتظامات نہیں ہونے سے سماجی فاصلے کی کھلے عام دھجیاں اڑ رہی ہیں۔
سرحد پر ہزاروں کا ہجوم ہے جس کی وجہ سے سماجی دوری پر عمل در آمد نہیں ہو پا رہا ہے حالانکہ سرحد پر تعنیات افسران اور مجسٹریٹ بار بار سماجی دوری بنانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن مسلسل بڑھتے ہجوم کی وجہ سے ساری کوسشیں ناکام دکھاٸی پڑ رہی ہیں۔
لگاتار مہاجروں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع انتظامیہ ان کی طبی جانچ کے ساتھ کھانے پینے کا نظم کر انہیں ٹرین اور بسوں کے ذریعہ گھر تک پہنچانے کا کام کر رہا ہے۔
آپ کو بتادیں کہ یوپی بہار سرحد پر باہر سے آنے والے مہاجر مزدوروں کی تعداد ان دنوں بڑھتی جارہی ہے۔ سرحد پر آنے کے بعد حکومت کی ہدایت کے مطابق تارکین وطن مزدوروں کی تھرمل اسکریننگ کی جارہی ہے۔
اسکریننگ کے دوران مزدوروں کی اتنی لمبی قطار لگ جارہی ہے کہ وہاں سماجی فاصلے پر عمل پیرا ہونا ممکن ہی نہیں ہے۔یہاں تک کہ اسی سرحد سے کرمناشا اسٹیشن جانے والی ٹرین کو پکڑنے کے لۓ بھی مزدورں کا حجوم امنڈتا جارہا ہے۔