ETV Bharat / city

دارالقضاء گیا میں علما اور معزز شخصیات کی اہم نشست

author img

By

Published : Dec 28, 2020, 4:48 PM IST

گیا کے ادارہ شرعیہ دارالقضاء میں معزز شہری اورعلماء کرام ومفتیان کی اہم نشست منعقد ہوئی، جس میں دارالقضاء کی تشہیر اور متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

meeting in darul qaza gaya
دارالقضاء گیا میں معززشہری اورعلماء کرام ومفتیان کی اہم نشست

ریاست بہر میں ادارۂ شرعیہ مگدھ کمشنری گیا کے دارالقضا دفتر سیوراج پوری روڈ میں آج ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت مولانا عمر نورانی نے کی۔

دارالقضاء گیا کے مختلف مسائل پر معزز شہری اور علماء کرام و مفتیان نے دارالقضاء کو بلندیوں تک پہنچانے کے لیے اپنے اپنے اہم اور مفید مشوروں سے آگاہ کیا۔

اجلاس کے دوران مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے یہ طئے پایا کہ ادارۂ شرعیہ مگدھ کمشنری کے تحت ضلع کے ہر بلاک میں عوام کو دارالقضاء کی افادیت اور اہمیت سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ شرعی مسائل سے بھی آگاہ کرنے کے لیے علماء کا وفد لوگوں کے مابین پہچ کر انکی اصلاح کریں۔

اس کے علاوہ نشست میں عوامی سطح پر بڑھنے والی برائیوں نیز آپسی رنجش کو دور کرنے لیے بہتر لائحۂ عمل تیار کیا جائے، اور اب تک کے دارالقضا کے آمد و خرچ کا تفصیلی حساب بھی پیش کیا گیا، فتاوے کی ضروری کتابیں بھی دارالقضاء میں لائی گئیں، جس کی مدد سے اب تک 55 مسائل شریعت کی روشنی میں حل کے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ پانچ اکتوبر 2020 کو مرکزی ادارہ شرعیہ کی اجازت و حمایت پر دارالقضاء گیا کی بنیاد رکھی گئی تھی، جس کا افتتاح مرکزی ادارہ شرعیہ کے صدر مولانا غلام رسول بلیاوی، امین شریعت مولانا مفتی عبدالمنان کلیمی کے ہاتھوں عمل میں آیا تھا، جس سے آج تک ضلع اور اطراف کے باشندے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: 'میں وزیر اعلیٰ نہیں بننا چاہتا تھا'، یہ بات بار۔ بار کیوں کہ رہے ہیں نتیش؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.