ETV Bharat / city

کیمور: گانجہ اسمنگلر گرفتار، 10 کلو گانجہ برآمد - ریاست بہار کے ضلع کیمور

پسولی بازار علاقے میں دواخانہ کی آڑ میں گانجہ کی تسکری کی جاتی تھی۔

kaimur
kaimur
author img

By

Published : Dec 15, 2020, 11:33 AM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں کدرا پولس نے پسولی بازار علاقے میں گانجہ فروخت کرنے کے الزام میں ایک حکیم اور اس کے بیٹے کو گرفتار کیا ہے۔

حکیم ببن ساہ اور اس کا بیٹا برج راج کیسری دواخانہ کی آڑ میں گانجہ فروخت کرنے کا کام کرتے تھے۔ پولس نے حکیم کے گھر سے 10 کیلو گانجہ اور اس کی نشاندہی پر گھٹاٶں گاٶں سے دو کیلو اور گانجہ و اصلحہ کے ساتھ انیل سیٹھ کو گرفتار کیا ہے۔

انیل سیٹھ کے گھر سے 9 ایم ایم کا زندہ کارتوس اور ایک کٹٹہ بھی برامد کیا گیا۔

اطلاع کے مطابق ضلع کی کدرا پولس کو اطلاع ملی تھی کے کدرا تھانہ کے پسولی بازار کے فخر آباد گاٶں میں ایک حکیم اپنے گھر کے دواخانہ میں گانجہ کی فروختگی کا کام کرتا ہے۔

پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے حکیم اور اس کے بیٹے کو گرفتار کیا، ساتھ ہی گھر میں رکھے گئے 10 کیلو گانجہ، الکٹرانک وزن والی مشین، چھوٹی چھوٹی پننی سمیت دیگر سامان کو ضبط کیا ہے۔

اس کے بعد حکیم کی نشاندہی پر گھٹاٶں میں چھاپہ ماری کرتے ہوۓ وہاں سے بھی اصلحہ و گانجہ کو ضبط کرتے ہوۓ انیل سیٹھ کو گرفتار کر لیا۔

اس بابت ایس پی نے مزید بتایا کہ تسکروں کے خلاف لگاتار چلائی جا رہی مہم کے دوران روزانہ تسکر گرفتار کر جیل بھیجے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.