ریاست بہار کی حکمراں جماعت جنتادل یونائٹیڈ کے ضلعی دفتر سے ضلع بھر میں اس مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس بار آن لائن بھی رکنیت سازی کا کام کیاجائیگا۔ اس کے لیے پارٹی کی ویب سائٹ جاری کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کیمپ لگا کر بھی لوگوں کو پارٹی میں شامل کیا جائے گا۔
جنتادل یونائٹیڈ پارٹی کے گیا انچارج و سابق ریاستی وزیر ابھے رام شرما کی قیادت میں اجلاس ہوا۔ جس میں ضلع بھر میں بوتھ سطح رکنیت سازی مہم چلانے پر زور دیا گیا اور ضلعی رہنماوں کو اس کے لیے پارٹی کی جانب سے ضروری ہدایات بھی دی گئی ہیں۔
پارٹی کے گیا انچارج و سابق ریاستی وزیر ابھے رام شرما نے بتایا کہ ریاستی سطح پر ممبر سازی مہم چلائی جارہی ہے، زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پارٹی کی رکنیت دلانے کا ہدف ہے۔
اس موقع پر ضلع صدر ایڈوکیٹ شوکت علی خان ، جے ڈی یو دفتر انچارج چندن شرما کے علاوہ درجنوں رہنما و کارکنان موجود تھے۔