ضلع گیامیں ضعیف العمر پینشن، عوامی نظام سپلائی دکانوں میں انگوٹھے کے نشان لگاکربائیومیٹرک کے ذریعے تصدیق کے عمل پرروک لگادی دی گئی ہے، سوشل سکیورٹی سیل کے جاری کردہ اعلانیہ کے مطابق پینشن ہولڈرز کی تصدیق کے لئے تصدیق کا عمل 31 مارچ تک بند رہے گا۔ وظیفہ مستفدین کی بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کو روک دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ہفتہ کے روز ضلع کے تمام بلاکوں میں بی ڈی او کو ایک مکتوب جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تمام سی ایس سی مراکز کو بھی حکومت کی طرف سے جاری کردہ اصول وضوابط پر عمل کرنے کو کہا گیا۔
مزید پرھین:کورونا وائرس:234 بھارتی ایران سے بھارت واپس
واضح رہے کہ پینشن ہولڈرز کی تصدیق کے لئے بائیو میٹرک طریقہ اپنایا جاتاہے۔ سی ایس سی (کسٹمر سروس سینٹر) میں ان کی تصدیق کی جارہی تھی۔ اسے فی الحال روک دیا گیا ہے۔