ETV Bharat / city

گیا: تاریخی ٹاور اپنی خستہ حالی شکار - تاریخی مقامات اور عمارتیں ہ

انگریزوں کے دور اقتدار میں اس عالیشان ٹاور کی تعمیر ہوئی تھی۔ اس ٹاور میں ایک بڑی گھڑی بھی لگائی گئی تھی ۔تاکہ شہر کے باشندے وقت بھی دیکھ سکیں اور اسکی خوبصورتی میں اضافہ بھی ہو مگر یہ تاریخی ٹاور اپنی خستہ حالی شکار ہے ۔

تاریخی ٹاور اپنی خستہ حالی شکار
author img

By

Published : Nov 23, 2019, 4:37 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں کئی تاریخی مقامات اور عمارتیں ہیں، لیکن ان میں زیادہ تر عمارتیں انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہیں جسکی وجہ سے انکی تاریخی شناخت دھندلی ہورہی ہے۔

گیا: تاریخی ٹاور اپنی خستہ حالی شکار

انگریزی حکومت کے دوراقتدار میں اس عالیشان ٹاور کی تعمیر ہوئی تھی۔ اس ٹاور میں ایک بڑی گھڑی بھی لگائی گئی تھی ۔تاکہ شہر کے باشندے وقت بھی دیکھ سکیں اور اسکی خوبصورتی میں اضافہ بھی ہو مگر یہ تاریخی ٹاور اپنی خستہ حالی شکار ہے ۔

انتظامیہ کی جانب سے اسکے رکھ رکھاو کے لئے کسی طرح کے انتظامات نہیں کئے گئے ہیں۔ اس پر لگی وسیع گھڑی برسوں سے خراب پڑی ہے۔

اطلاع کے مطابق یہ علاقہ رات دن گلزار رہتا ہے، اس علاقے میں کپڑوں سے لیکر زیورات کے مال اور سنیما ہال سمیت، بینک، ہوٹل وغیرہ سبھی کچھ ہیں، پارٹیوں کی جانب سے احتجاج ومظاہرہ یہاں پر زیادہ ہوتا ہے۔

اسکے باوجود انتظامیہ کی جانب سے اس پردھیان نہیں ہے۔ اسکے رنگ وروغن کے کام ہوئے برسوں گزرگئے ہیں، روٹری کلب کے ایک رکن ابھے اگروال کہتے ہیں اس تاریخی ٹاور کی خستہ حالی کودیکھ کرمایوسی ہوتی ہے۔

تیس برس قبل اس گھڑی کو درست کرایا گیاتھا مگر آٹھ نو ماہ میں دوبارہ گھڑی خراب ہوگئی جو آج تک خراب پڑی ہے۔

مزید پڑھیں: دیویندر فڑنویس دوبارہ مہاراشٹر کے وزیراعلی بنے

روٹری کلب کے رکن ابھے اگروال نے بتا یا کہ شہر میں کئی ایسے لوگ موجود ہیں جو اپنے اخراجات سے ٹاور کی حالت بدل سکتے ہیں مگر نہ توانتظامیہ خود رنگ وروغن اور منٹیننس کا کام کراتی ہے اور نہ ہی کسی کوکرانے کی اجازت دیتی ہے۔

Intro:ریاست بہار کے ضلع گیا میں کئی تاریخی مقامات اور عمارتیں ہیں ، لیکن ان میں زیادہ تر عمارتیں انتظامیہ کی عدم توجہی کی شکار ہیں جسکی وجہ سے انکی تاریخی شناخت دھندلی ہورہی ہیںBody:گیا شہر میں ملک کے پہلے صدر جمہوریہ کے نام سے منسوب راجندر ٹاور چوک جو شہر کے دھڑکن کہے جانے والے علاقے میں شمار ہوتا ہے ۔ شہر کے سب سے بڑے تجارتی علاقے میں شمار ٹاور چوک کانام ٹاور چوک اسلئے پڑا کیونکہ یہاں پر انگریزی حکومت کے دوراقتدار میں یہاں ایک عالیشان ٹاور کی تعمیر ہوئی تھی ۔ اس ٹاور میں ایک بڑی گھڑی بھی لگائی گئی تھی ۔تاکہ شہر کے باشندے جو آئیں وہ وقت بھی دیکھ سکیں اور اسکی خوبصورتی میں اضافہ بھی ہو مگر یہ تاریخی ٹاور اپنی خستہ حالی کی وجہ سے خون کے آنسو رورہاہے ، اسکا وجود خطرے میں پڑگیا ہے ۔انتظامیہ کی جانب سے اسکے رکھ رکھاو کے لئے کسی طرح کے انتظامات نہیں کئے گئے ہیں ۔ اس پر لگی وسیع گھڑی برسوں سے خراب پڑی ہے ۔ جس سے شہر کے باشندوں میں مایوسی ہے ۔ یہ علاقہ رات دن گلزار رہتا ہے ، اس علاقے میں کپڑوں سے لیکر زیورات کے مال اور سنیما ہال سمیت ، بینک ، ہوٹل وغیرہ سب ہیں ، پارٹیوں کی جانب سے احتجاج ومظاہرہ یہاں پر زیادہ ہوتا ہے ۔ لیکن اسکے باوجود انتظامیہ کی جانب سے اس پردھیان نہیں ہے ۔ اسکے رنگ وروغن کے کام بھی ہوئے برسوں گزرگئے ہیںConclusion:روٹری کلب کے ایک رکن ابھے اگروال کہتے ہیں اس تاریخی ٹاور کی خستہ حالی کودیکھ کرمایوسی ہوتی ہے ، تیس سال قبل اس گھڑی کو درست کرایا گیاتھا مگر اسکے آٹھ نو ماہ ہی گھڑی خراب ہوگئی جو آج تک خراب پڑی ہے ۔اگروال بتاتے ہیں انتظامیہ سنجیدہ نہیں ہے کہ اسکی دیکھ بھال کرے ، اگر انتظامیہ سنجیدہ ہوتی تو کم ازکم کسی سماجی کارکن کو ہی اسکی دیکھ بھال کے لئے سونپ دیتی ۔شہر میں کئی ایسے لوگ موجود ہیں جو اپنے اخراجات سے ٹاور کی حالت بدل سکتے ہیں مگر نہ توانتظامیہ خود رنگ وروغن اور منٹننس کا کام کراتی ہے اور نہ ہی کسی کوکرانے کی اجازت دیتی ہے
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.