ETV Bharat / city

گیا ایئرپورٹ سے سونا اسمگلر گرفتار

author img

By

Published : Feb 12, 2020, 4:40 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:39 AM IST

گیا بین الاقوامی ایئرپورٹ پر کسٹم ڈپارٹمنٹ نے ایک اسمگلر کو گرفتار کیا ہے جس نے 442 گرام سونا چھپا رکھا تھا۔

Gold smuggler arrested from Gaya airport
گیا ایئرپورٹ سے سونا اسمگلر گرفتار

ریاست بہار کے گیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر کسٹم ڈپارٹمنٹ نے کولکاتا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے اپنے عضو مخصوص میں 442 گرام سونا رکھا ہوا تھا۔

کسٹم نے اس شخص کو گرفتار کر کے پٹنہ کی ایک عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

کسٹم افسران نے بتایا کہ 'گرفتار اسمگلر محمد شاہد ابن عبد العزیز جیون کرشنا گھوش روڈ، کولکاتا کا رہائشی ہے۔ وہ 9 فروری کو ایئر ایشیاء کی ایک پرواز سے بینکاک سے گیا آیا تھا۔'

442 گرام سونے کی مالیت 18 لاکھ 56 ہزار 392 روپے بتائی گئی ہے۔ اسمگلر نے مذکورہ سونے کو پیسٹ کی شکل میں ٹیپ سے چسپاں کرکے پرائیوٹ حصہ میں چھپا کر رکھا ہوا تھا۔

اسمگلر نے اعتراف کیا ہے کہ 'اس نے اب تک آٹھ کلو سونا اسمگلنگ کیا ہے، جس کی قیمت تقریبا تین کروڑ روپے ہے۔'

Four hundred and twenty grams of gold in the form of a paste
پیسٹ کی شکل میں چار سو بیالس گرام سونا

کسٹم رپورٹ کے تحت پاسپورٹ کے مطابق اسمگلر محمد شاہد اب تک 22 بار بینکاک جا چکا ہے۔ اس سے پہلے بینکاک سے 16 بار کولکاتا اور پانچ بار وارانسی گیا تھا۔

وہ پہلی بار گیا ایئرپورٹ پر آیا تھا۔ جہاں جدید ترین مشینوں سے تفتیش کے دوران وہ گرفتار ہوا ہے۔ اس سلسلے میں گیا ایئرپورٹ پر الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سونا اسمگلر اور حوالہ کے تاجر بودھ گیا اور گیا میں ایک محفوظ زون کی تلاش کر رہے ہیں لیکن گیا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کسٹم کی سرگرمی کی وجہ سے وہ کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔

گذشتہ برس ہوائی اڈے پر بالترتیب تین مرتبہ 41 کلوگرام ، 416 گرام اور پھر 581 گرام سونا پکڑا گیا تھا۔

میانمار کے مرد مسافر دو مرتبہ اور ایک مرتبہ خاتون مسافر سے سونا برآمد کیا گیا ہے۔ مسافر کے پاس اس کے کوئی دستاویزات نہیں تھے، اس برس 19 جنوری کو ہوائی اڈے پر کسٹم کی جانب سے میانمار کی پانچ خواتین امریکی ڈالر کی خطیر رقم کے ساتھ گرفتار ہوچکی ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.