ETV Bharat / city

گیا: پولیس کی گاڑی سڑک حادثے کی شکار، ایک زخمی - etv bharat urdu

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پولیس ڈرائیور جیپ لیکر شہر کے اے پی آر کاشی ناتھ موڑ سے گزر رہا تھا، تبھی ڈرائیور نے توازن کھو دیا جس کی وجہ سے گاڑی بجلی کے پول میں جاکر ٹکرائی اور حادثے کا شکار ہوگئی۔

bh_gay_police_jeep_accident_in_gaya_vis_01_7209226
Accidenاt
author img

By

Published : Aug 29, 2021, 8:14 AM IST

گیا: بہار کے گیا شہر میں ہفتہ کی سہ پہر کو پولیس کی گاڑی سے نیپال کا ایک شہری زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو علاج کے لیے جے پرکاش نارائن ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے جہاں پر اس کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔

ویڈیو دیکھیے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پولیس ڈرائیور جیپ لیکر شہر کے اے پی آر کاشی ناتھ موڑ سے گزر رہا تھا، تبھی ڈرائیور نے توازن کھو دیا جس کی وجہ سے گاڑی بجلی کے پول میں جاکر ٹکرائی اور حادثے کا شکار ہوگئی۔

زخمی بابا کے مطابق وہ نیپال کا رہنے والا ہے اور یہاں وشنو پتھ مندر میں پوجا کے لیے آیا تھا۔ حادثے کی جگہ پر موجود ایک نوجوان اجیت نے پولیس ڈرائیور کی غلطی بتاتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا کیونکہ وہ نہ تو وردی میں تھا اور نہ ہی سول ڈریس میں بلکہ وہ ہاف بنیان اور ہاف پینٹ پہنے ہوئے تھا۔ اس دوران وہاں موجود لوگوں نے پولیس ڈرائیور کے ساتھ مارپیٹ بھی کی لیکن پولیس کے پہنچنے کے بعد معاملہ ختم ہو گیا۔

مزید پڑھیں: "سب کا ساتھ سب کا وکاس" کیلئے ذات پر مبنی مردم شماری ضروری ہے: اختر الایمان

اس سلسلے میں سیٹی ایس پی راکیش کمار نے کہا کہ جانکاری ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو تھانہ لے گئی ہے اور زخمی شخص کو ہسپتال پہنچایا۔ پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تحقیقات کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.