ETV Bharat / city

گیا: آرمی آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ تقریب - news of Passing out ceremony in gaya

لاک ڈاؤن کے باعث سترہویں پاسنگ آوٹ تقریب سادگی کے ساتھ منعقد کی گئی۔

Gaya
Gaya
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 5:07 PM IST

گیا کے پہاڑپور میں واقع آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی (او ٹی اے) میں ہفتہ کے روز 17 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس میں کل 17 کیڈٹس نے پریڈ میں حصہ لیا۔ اس دوران او ٹی اے کمانڈنٹ سنیل شریواستو نے پریڈ کی سلامی لی۔ کیڈٹس نے فوجی دھن پر پریڈ کی۔

گیا: آرمی آفیسرزٹریننگ اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ تقریب منعقد

اس موقع پر آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی کے متعدد آفیسران اور او ٹی اے ہی میں رہنے والے ان کے لواحقین تقریب میں موجود تھے۔ کیڈٹس نے فوجی دھن پر قدم سے قدم ملاکر پریڈ کیا۔

واضح ہو کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے او ٹی اے، گیا میں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سادگی کے ساتھ اختتام پذیرہوئی۔ پاسنگ آوٹ پریڈ میں افسر بننے والے جوانوں کے عزیزواقربا سمیت شہر کے معزز شخصیات کورونا کی وجہ سے شریک نہیں ہوئے۔ سماجی فاصلہ پر عمل درآمد ہوتے ہوئے پاسنگ آوٹ کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس دوران سماجی فاصلہ پریڈ میں بھی دیکھا گیا۔

اس موقع پر موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ سنیل سریواستو نے کہا کہ آج او ٹی اے میں 17 کیڈٹ پاس ہوگئے ہیں۔ یہ سب مختلف اداروں میں ٹریننگ کر فوج کے سینئر افسر بن جائیں گے اور ملک کی خدمت کریں گے۔ ہم ان کے روشن مستقبل کی امید کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.