ETV Bharat / city

گیا: بی اے ایڈمیشن کے دوران کورونا گائڈ لائنز کی دھجیاں اڑائی گئیں

گیا کے کالجوں سے کورونا وائرس بڑھ سکتا ہے۔ گریجویشن میں داخلہ کے لیے طلبہ کا ہجوم دیکھا جارہا ہے۔ داخلہ کی آخری تاریخ ہونے کے سبب گیا کے سبھی کالجز میں کافی بھیڑ ہے۔

گیا : بی اے ایڈمیشن کے دوران کورونا کی گائیڈ لائنزکی دھجیاں اڑائی گئی

author img

By

Published : Jul 26, 2021, 8:53 PM IST

گیا کے کالجوں میں گریجویشن ایڈمیشن کی کارروائی کا آج آخری دن ہے۔ کالج احاطہ میں ایڈمیشن کو لے کر زبردست بھیڑ امڑی پڑی۔ دو گز کی دوری اور ماسک ہے ضروری، جیسی سبھی طرح کی ہدایات کالج احاطہ میں دم توڑ رہی ہیں۔ طلباء و طالبات کا ہجوم اتنا زبردست ہے کہ کاؤنٹر کے پاس پیر رکھنے تک کی جگہ نہیں ہے۔ کالج انتظامیہ کی طرف سے خاطر خواہ انتظامات بھی نہیں کیے گئے ہیں۔

گیا : بی اے ایڈمیشن کے دوران کورونا کی گائیڈ لائنزکی دھجیاں اڑائی گئی
گیا : بی اے ایڈمیشن کے دوران کورونا کی گائڈ لائنزکی دھجیاں اڑائی گئی

کچھ کالجوں میں تو اضافی کاؤنٹر نہیں ہونے کی وجہ سے طلبا گھنٹوں قطار بند رہے جب کہ کچھ کالجوں میں اضافی کاؤنٹر ہونے کے باوجود بھیڑ کم نہیں تھی۔ کیونکہ داخلہ کے لیے پہلے سارے کاغذات کی تصدیق ہونا ہے اور اس کے بعد کالج اپنے پرانے طلبا کی فیس ادائیگی کی جانچ کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ اور دوسرے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ایک طالب علم کے پیچھے کم از کم دس منٹ کا وقت لگتا ہے ایسے میں تاخیر کی وجہ سے ہجوم اور افراتفری ہونا لازمی ہے۔

شہر میں واقع مرزا غالب کالج میں آف لائن اور آن لائن دونوں طریقے سے ہی گریجویشن میں ایڈمیشن اور پارٹ ٹو کا فارم بھرا جارہا ہے۔ دونوں کی آخری تاریخ آج 26 جولائی کی ہے۔

ضلع کے مختلف علاقوں سے اسٹوڈنٹس فارم بھرنے اور ایڈمیشن کے لیے بڑی تعداد میں کالج پہنچ گئے ہیں۔ دوپہر کے وقت مرزا غالب کالج کا پورا احاطہ طلبا و طالبات سے بھر گیا تھا۔ خاص طور پر جانچ اور ریسیونگ کاؤنٹر پر طلبا و طالبات کی سب سے زیادہ بھیڑ تھی۔ اسی طرح کا حال گیا کالج سمیت دیگر کالجوں کا بھی تھا۔

مزید پڑھیں: گیا، بہار: مدارس کو اس بار بھی چرمِ قربانی سے کوئی فائدہ نہیں

کالج منتظم کی طرف سے اچھے انتظامات نہیں ہونے سے، ڈر ہے کہ کہیں تیسری لہر کی چین کی وجہ کالج ہی نہیں بن جائیں۔ واضح رہے کہ مگدھ یونیورسٹی نے آج چھبیس جولائی کے دن کو ایڈمیشن اور فارم بھرنے کی آخری تاریخ طے کی تھی وقت مزید نہیں بڑھانے کی وجہ سے کالجوں میں بھیڑ کا ماحول پیدا ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.