ETV Bharat / city

چار کلو وزنی ٹیومر کا کامیاب آپریشن

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے طویل محنت کے بعد ایک خاتون کی پیٹ سے تقریباً چار کلو دوسو گرام رسولی ( ٹیومر) نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

چار کلو وزنی ٹیومر کا کامیاب آپریشن
author img

By

Published : Nov 12, 2019, 11:54 PM IST

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ' طویل محنت کے بعد خاتون کی بچہ دانی سے چار کلو دوسو گرام وزنی ٹیومر کو نکالنے میں کامیابی ملی جو ایک بڑا چیلنج تھا۔

چار کلو وزنی ٹیومر کا کامیاب آپریشن

دراصل ضلع خضرسرائے سادی پور سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی گیا شہر کے اے پی کالونی میں واقع راجیشور میٹرنیٹی اینڈ سرجیکل ہسپتال میں آپریشن ہوا۔ جہاں ڈاکٹروں نے خاتون کی پیٹ سے چار کلو دو سو گرام ٹیو مر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

اطلاعات کے مطابق خاتون کو گذشتہ دو برس سے پیٹ میں درد کی شکایت تھی۔ جس کی وہ مقامی ڈاکٹروں سے علاج کروارہی تھی، لیکن حالت نازک ہونے کے بعد سارا معاملہ سامنے آیا۔

ڈاکٹر انوپم کمار چورسیا نے بتایا کہ یہ کیس بے حد سنگین تھا اور ڈاکٹرز کی محنت کی وجہ سے ہم ایک بڑا آپریشن کرنے میں کامیاب ہوپائے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیومرنکال کر جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ خاتون کی حالت مسلسل بہتر ہورہی ہے۔

واضح ہوکہ ضلع میں ایسا پہلا موقع ہے جب کسی کے آپریشن میں اتنا وزنی ٹیومر نکلا ہے۔

خاتون کے ایک رشتہ دار کندن کمار نے بتایا کہ دو برس سے مریضہ پریشان تھی، گاؤں کے ڈاکٹروں سے علاج کروا رہے تھے لیکن جب خاتون کی حالت زیادہ خراب ہونے کے بعد پتہ چلاکہ خاتون کے پیٹ میں اتنا وزنی ٹیومر ہےتب ہم نے شہر کا رخ کیا۔

Intro:ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک خاتون کے پیٹ سے چارکیلو دوسو گرام کا ٹیمور ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن میں نکالنے میں کامیابی حاصل کی ہے ، ٹیومر بچہ دانی میں تھا اور خاتون کی حالت سنگین بنی ہوئی تھیBody:گیا شہر کے اے پی کالونی میں واقع راجیشور میٹرنیٹی اینڈ سرجیکل ہسپتال میں ایک خاتون کا آپریشن ہوا ۔پچھلے دوسال سے خاتون کے پیٹ میں درد کی پریشانی تھی ۔خاتون ضلع کے خضرسرائے سادی پور کی رہنی والی ہے ، منگل کی صبح ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے چارکیلو دوسو گرام کا ٹیومر بچہ دانی سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کی حالت درست ہے Conclusion:ڈاکٹر انوپم کمار چورسیا نے بتایا کہ یہ معاملہ بے حد سنگین تھا جوکہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے آپریشن کرکے نکالنے میں کامیابی حاصل کی ہے ، انہوں نے بتایا کہ ٹیومرنکال کر آگے کی جانچ کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔خاتون کی حالت مسلسل بہتر ہورہی ہے ۔واضح ہوکہ ضلع میں پہلا ایسا موقع ہے جب کسی کے آپریشن میں اتنا وزنی ٹیومر نکلا ہے ، ضلع میں ہسپتالوں کی حالت خستہ ہے ، گیا ضلع میں نہ توسرکاری ہسپتال اور نہ ہی پرائیوٹ ہسپتالوں میں بہتر انتظامات نہیں ہیں۔خاتون کے ایک رشتہ دار کندن کمار نے بتایا کہ دوسال سے مریضہ پریشان تھی ، گاوں کے ڈاکٹر علاج کررہے تھے ، حالت خراب ہونے کے بعد لانے پر پتہ چلاکہ اتنا وزنی ٹیومر ہے ، ڈاکٹروں کی ٹیم نے بڑی محنت کی ہے
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.