ETV Bharat / city

گیا: مصر کے نائب مفتی اعظم اور بغداد کے شیخ کا والہانہ استقبال - شیخ محمد علی الحربی

نائب مفتی اعظم اور بغداد کے شیخ صوفی کانفرنس میں شرکت کے لیے گذشتہ جمعہ کو گیا پہنچے تھے۔

Welcome
والہانہ استقبال
author img

By

Published : Apr 5, 2021, 7:48 PM IST

بہار کے ضلع گیا میں گذشتہ سنیچر کو ایک عظیم الشان عالمی تصوف کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اس میں ملک و بیرون ملک کے علما، صوفیا اور شعرا نے شرکت کی۔ شہر گیا کے باشندوں کی طرف سے آج پیر کو ایمپریل ریسورٹ میں سبھی مہمانوں کا والہانہ خیرمقدم ہوا۔

والہانہ استقبال

ایک چھوٹی تقریب تھی جس میں پچاس سے ساٹھ معزز حضرات کو شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ یہاں جامعہ ازہر یونیورسٹی مصر کے نائب مفتی اعظم شیخ احمد الممدوح اور عراق کے بغداد شریف سے تشریف لائے شیخ معروف کرخی رحمت اللہ علیہ کے آستانہ سے تعلق رکھنے والے شیخ محمد علی الحربی اور ہندوستان کی مختلف خانقاہوں کے سجادگان کا استقبال کیا گیا۔

اس دوران موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور صوفی ازم کے فروغ اور صوفی نظریات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے لیے اسلام نے پہلے بھی امن و آشتی کی راہ ہموار کی ہے۔ نوجوان طبقہ تک صوفی ازم اور اسلام کی بنیادی باتوں کو پہچنانے کے لیے لائحہ عمل طے کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

نائب مفتی اعظم مصر نے کہا کہ اسلام کے ماننے والے اپنے کردار و عمل سے دنیا فتح کریں۔ تشدد اور نفرت کے خاتمے کے لیے صوفی ازم کو بہتر ذریعہ بنائیں۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے انسانی حقوق اور خدمت کے لیے ایک بہترین نظام پیش کیا ہے۔ مسلم دانشوروں کو اپنی ذمہ داریوں کو بحسن خوبی انجام دے کر علاقوں میں خوشحال و خیر سگالی کا پیغام دینے کا وقت ہے۔

واضح رہے کہ سنیچر کی شام کو گیا کے گاندھی میدان میں یک روزہ عالمی تصوف کانفرنس کا انعقاد ہوا تھا۔ اس کانفرنس کے ذریعہ دہشت گردی کے خلاف قرارداد منظور کی گئی اور کہا گیا کہ مسلمان صبرو تحمل سے کام لیں۔ اپنے کردار، اخلاق اور تعلیم سے بدنام کرنے والوں کو جواب دیں۔ جس ملک میں رہیں اس ملک میں امن و شانتی قائم کرنے میں سبھی طرح کی پہل کریں۔

اس موقع پر مولانا عمر نورانی، اقبال حسین، سنتوش سنگھ، سلیم انصاری، نواب خان، اسد پرویز عرف کمانڈر، خالد حسین کے علاوہ کئی افراد موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.