ETV Bharat / city

ریلوے عہدیدار کا اچانک اسٹیشن کا دورہ

ڈی آر ایم نے معائنہ کے دوران اسٹیشن پر بکھرے کوڑے کچروں اور فرسٹ کلاس کے کمروں سمیت خواتین کے بیت الخلاء کے دروازہ پر کپڑے کا گیٹ لگا دیکھ کر ناراضگی کا اظہار کیا۔

ریلوے عہدیدار کا اچانک اسٹیشن کا دورہ
author img

By

Published : Aug 6, 2019, 9:24 PM IST

ریاست

کے ضلع گیا کے ریلوے اسٹیشن کا اچانک معائنہ کرنے مغل سرائے ریلوے ڈویژن کے ڈی آر ایم پنکج سکسینا پہنچے ۔

ریلوے عہدیدار کا اچانک اسٹیشن کا دورہ

ڈی آر ایم نے معائنہ کے دوران اسٹیشن پر بکھرے کوڑے کچروں اور فرسٹ کلاس کے کمروں سمیت خواتین کے بیت الخلاء کے دروازہ پر کپڑے کا گیٹ لگا دیکھ کر ناراضگی کا اظہار کیا۔

معائنے میں خامیاں اور صفائی کے نظام میں کمی کو دیکھ کر ڈی آر ایم نے افسران کو پھٹکار بھی لگائی۔

ساتھ ہی خواتین کے بیت الخلاء میں دروازہ لگانے اور صفائی کے نظام کو جلد از جلد ٹھیک کرنے کی ہدایت دی ۔

ڈی آر ایم نےمسافروں سے اپیل کی کہ وہ اسٹیشن کے پلیٹ فارم کو صاف ستھرا رکھنے میں ریلوے انتظامیہ کو تعاون کریں۔ کھانے کے سامان اور پانی کے بوتل وغیرہ کو کوڑے دان میں ڈالیں، ادھر ادھر پھینک کر گندگی نہ پھیلائیں ۔

اس دوران ڈی آرایم نے گیا ریلوے اسٹیشن منیجر کو ہدایت دی کہ وہ مسافروں کی سہولیات سے متعلق چیزوں کا لازمی طور سے خیال رکھیں۔

عالمی شہرت یافتہ پتر پکچھ میلہ کے متعلق کہاکہ ملک و بیرون ملک آنے والے مسافروں کے لئے اس بار مزید بہتر انتظامات کئے جارہے ہیں۔

پورے اسٹیشن کے احاطے میں سی سی ٹی وی کیمرہ لگایا جارہا ہے۔جو خامیاں نظر آئی ہیں اس کو فوری طورسے دور کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Intro:گیاریلوے اسٹیشن کا مغل سرائے ڈیویزن کے ڈی آرایم نے منگل کو اچانک معائنہ کیا ، صاف ستھرائی کے نامکمل انتظامات کو دیکھ کر افسران پر برہمی کااظہار کیا ۔Body:مغل سرائے ریلوے ڈویژن کے ڈی آر ایم پنکج سکسینا نے گیا ریلوے اسٹیشن کا اچانک معائنہ منگل کے روز کیا۔ ڈی آر ایم نے معائنہ کے دوران اسٹیشن پر بکھرے کوڑے کچروں اور فرسٹ کلاس کے کمروں سمیت خواتین بیت الخلاء کے دروازہ پر کپڑے کا گیٹ لگے ہونے کو دیکھ کر نالاں ہوگئے ۔ معائنے میں کمیوں اور صفائی کے نظام میں کمی کودیکھ کر ڈی آرایم نے افسران کو پھٹکاربھی لگائی ۔ ساتھ ہی خواتین کے بیت الخلا میں دروازہ لگانے اور صفائی کے نظام کو جلد از جلدٹھیک کرنے کی ہدایت دی اور صفائی انچارج کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہاکہ صاف ستھرائی کامکمل خیال رکھیں ۔ساتھ ہی مسافروں سے اپیل کی کہ وہ اسٹیشن کے پلیٹ فارم کو صاف ستھرا رکھنے میں ریلوے انتظامیہ کوتعاون کریں ۔ کھانے کے سامانوں اور پانی کے بوتل وغیرہ کوکوڑے دان میں ڈالیں ، ادھر ادھر پھینک کرگندگی نہ پھیلائیں ۔ اس دوران ڈی آرایم نے گیا ریلوے اسٹیشن کے اسٹیشن منیجر کو ہدایت دی کہ وہ مسافروں کی سہولیات سے متعلق چیزوں کا لا زمی طور سے خیال رکھیں ۔ ایکسلیٹر سیڑھی اور لفٹ اور کتاب اسٹال کا بھی ڈی آر ایم نے معائنہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی اسٹیشن کمپلیکس کے باہر سڑک کی خراب حالت پر بھی افسران سے تبادلہ خیال کیا ۔ Conclusion:ڈی آر ایم نے معائنہ کے بعد بتایا کہ یہاں صفائی میں کچھ کمی ہے۔ پلیٹ فارم نمبر ایک سے ریلوے ٹریک پر پانی گرنے کے سلسلے کے متعلق کہاکہ اس کی مرمت کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے عالمی شہرت یافتہ پتر پکچھ میلہ کے متعلق کہاکہ ملک و بیرون ملک آنے والے مسافروں کے لئے اس بار مزید بہتر انتظامات کئے جارہے ہیں ، پورے اسٹیشن کے احاطے میں سی سی ٹی وی کیمرا لگایا جارہا ہے۔جو کمیاں نظرآئی ہیں اسکو فوری طورسے دور کرنے کی ہدایت دی گئی ہے
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.