ETV Bharat / city

مزدوروں نے طے کی 150 کلو میٹر کی مسافت

author img

By

Published : Mar 30, 2020, 7:30 PM IST

ریاست بہار کے دار الحکومت پٹنہ سے مزدوروں کا ایک قافلہ 150 کلومیٹر کی مسافت طے کرکے گیا پہنچا۔

daily wage earning reach gaya
متعلقہ تصویر

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 14 اپریل تک ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران پورے ملک میں نقل حمل کے تقریباً تمام ذرائع بند ہیں جس کی وجہ سے دیگر شہروں میں مزدوری کرنےوالے یومیہ مزدور پیدل سفر کرکے اپنے آبائی وطن جانے کے لیے مجبور ہیں۔

ویڈیو

ٹھیک اسی طرح پٹنہ سے پیدل سفر کرتے ہوئے مزدوروں کا ایک قافلہ گیا پہنچاہے۔ یہ گروپ تقریبا '150 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد یہاں تک پہنچا ہے، مزید ان مزدوروں کو گیا سے قریب دوسوکلومیٹر کا سفر کرکے جھارکھنڈ کے پلامو اور گڑھوا ضلع تک جانا ہے۔

اس موقعے پر ای ٹی وی اردو بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مزدورں نے کہا کہ ان کا تعلق جھارکھنڈ کے گڑھواو پلاموں سے ہے وہ لوگ پٹنہ میں کام کرتے تھے۔ کام بند ہوچکا ہے، ٹھیکدار کام بند ہونے کے بعد ان کی خبر تک نہیں لے رہا تھا۔ نوبت فاقہ کشی تک پہنچ گئی، ایسے میں ہم نے یہ فیصلہ کیاکہ جسم میں قوت رہتے ہی پیدل سفرکرکے گھر پہنچا جائے'۔

انہوں نے بتایا کہ کام رک گیا ہے۔ اب ہمارے پاس پیسوں کی بھی کمی ہے، قریب پندرہ سولہ گھنٹے پیدل سفر کرنے کے بعد یہاں پہنچے ہیں۔

گیا میں ڈیوٹی پر تعینات افسر نے بتایاکہ ضلع انتظامیہ نے انہیں میڈیکل جانچ کرانے کے بعد امبیڈکر ہاسٹل میں قیام کرایاہے۔ انہیں یہیں نگرانی میں رکھاگیا ہے۔ ڈیوٹی پرتعیناتی ایک افسر نے بتایاکہ کھانے پینے کا انتظام یہیں کیاگیاہے، ان کی جانچ کرائی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.