ریاست کے ضلع گیا میں کانگریس کارکنان نے وزیر اعلی نتیش کمار کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے ان سے سوال کیے کہ آخر انتخابی تشہیر کے دوران شسان بابو کہلانے والے نتیش کمار نے جو وعدہ کیا تھا کہ بہار میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال تھیک کی جائے گی اور مجرمانہ سرگرمیوں کو ختم کیا جائے گا لیکن آکر کیا وجہ سے کہ ریاست میں بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں
وزیراعلی نے کرائم مکت بہار بنانے کی بات انتخابات کے دوران کہی تھی مگر اب کاروائی تو دور ہے اس پر بولنا بھی پسند نہیں ہے ،جنگل راج کہنے والوں کو بیٹیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی نہیں دیکھائی دے رہی ہے ، اس دوران نے لیڈران نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بکسر ضلع میں شرمناک واقعہ کے قصورواروں کو جلد گرفتار کرکے پھانسی دی جائے
کانگریس پارٹی کے مگدھ زون کے ترجمان پروفیسر وجے کمار میٹھونے کہاکہ 'حیدرآباد کے سانحہ کے درد سے ملک ابھر بھی نہیں پایاتھاکہ بہار میں شرمناک واقعہ پیش آیا ہے، ابھی تک حکومت کی جانب سے قصورواروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے'، انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'ریاست میں بے تحاشہ کرائم میں اضافہ ہورہاہے، تاہم حکومت کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگ رہی ہے'۔