ضلع گیا کے ہیڈ کواٹر سے قریب 30 کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع کرمونی میں دو فرقوں کے درمیان معمولی سی بات پر تصادم ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں فورس پہنچ کر حالات کو قابوں میں لانے میں لگے ہوئے ہیں، جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
حالات اتنے خراب ہوگئے تھے کہ مگدھ زون کے آئی جی پارس ناتھ سمیت ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ، ایس ایس پی راجیومشرا موقع واردات پر پہنچے اور حالات جا ئزہ لیا، اور حالات کو قابو میں لانے میں لگے ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کشیدگی کی اصل وجہ کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے۔
خبروں کے مطابق ایک دوکان سے سامان لیکر پیسہ نہیں دینے کولیکر تنازع ہوا اور اسی کے بعد معاملے نے طول پکڑ لیا۔ اس دوران پتھراؤ کی بھی خبریں سامنے آئیں۔ دونوں فریق کے سماجی کارکنان حالات کومعمول پر لانے میں لگے ہوئے ہیں۔
تاہم تحریر معاملے کولیکر کشیدگی برقرار ہے۔ ایس ایس پی راجیومشرا نے کہاکہ جوبھی قصوروار ہون گے ان کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔