ریاست بہار، ضلع گیا کے گاندھی میدان میں جل جیون ہریالی بیداری ریلی کے موقع پر وزیراعلی نتیش کمار نے جلسہ عام سے خطاب کرنے تشریف لائے ہوئے تھے۔
وزیراعلی نتیش کمار جیسے ہی خطاب کرنا شروع کیا اسی دوران وزیراعلی کے ٹھیک سامنے بیٹھیں خواتین نے اچانک اٹھ کر وزیراعلی کوسیاہ جھنڈا دیکھانے لگیں۔ کچھ خواتین ہاتھوں میں کاغذ بھی لیے ہوئی تھیں جو انکی طرف اچھالنے کی کوشش بھی کیا مگر وہاں پر موجود خواتین فورس اور مجسٹریٹ نے انہیں روک لیا۔
وزیراعلی کے پروگرام کولیکر یہ بات کئی دنوں سے سرگرم تھی کہ پارٹی کے سی اے اے کی حمایت کی مخالفت میں اقلیتی طبقہ سیاہ جھنڈا دیکھائے گا۔ جسکے بعد انتظامات سخت کردیئے گئے تھے۔
حزب اختلاف کے رہنماؤں سمیت اقلیتی طبقے کے رہنما اور کچھ افراد پر سخت نگاہ تھی تاہم اقلیتی طبقے کی جانب سے تو سیاہ جھنڈے نہیں دیکھائے گئے لیکن ریلی میں موجود جویکا سے منسلک کچھ خواتین نے ہی جھنڈا دیھا کر احتجاج درج کرادیا ۔