بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے انتخابی تشہیر کے لیے صرف تین دن باقی ہیں۔ سیاسی پارٹیاں اپنے امیدواروں کی جیت کے لیے کوشش میں مصروف ہیں۔ پہلے مرحلے کے لیے انتخابی تشہیر عروج پر ہے۔ اسی کو لیکر سنیچر کو جے ڈی یو کے قانون ساز کونسل کے رکن مولانا غلام رسول بلیاوی گیا دورہ پر پہنچے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت اردو کے ساتھ خصوصی بات چیت میں انہوں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بلیاوی نے کہا کہ مضبوطی سے اپنی بات جے ڈی یو عوام تک پہنچا رہی ہے۔ کسی رہنما کے کہنے سے جناح مسلمانوں کے قائد نہیں ہوسکتے۔ نتیش کمار نے تھری سی "کرپشن کرائم اور کمیونزم" سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ہے۔ مسلمان بخوبی واقف ہیں کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے انصاف کے ساتھ سب کی ترقی کے لیے کام کیا ہے۔ جے ڈی یو کا اتحاد کسی کے بھی ساتھ رہا ہو تاہم اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کا کوئی کام متاثر نہیں ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: مودی کی ریلی میں نابالغ بچوں کی شرکت، یہ کیسی سیاست؟
گیا: وزیر اعظم کی تقریروں میں روزگار کا کوئی ذکر نہیں
بہار میں نتیش کمار نے ترقیاتی کاموں کاجال بچھایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج لوگوں کو ترقیاتی کاموں کو دیکھنے کی ایسی عادت بنی ہوئی ہے کہ کہیں اگر اچھی سڑک پر گڑھے نظر آتے ہیں تو لوگ فوری سڑک تعمیر کا مطالبہ کرنے لگتے ہیں۔ یہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا ہی ترقیاتی کامون کا نتیجہ ہے کہ آج انتخابات میں سبھی پارٹیاں خواہ وہ حکمران جماعت ہوں یا پھر اپوزیشن سبھی ترقیاتی ایجنڈے پر تشہیری مہم چلارہے ہیں جوکہ خوش آئند بھی ہے۔ ذات برادری اور مذہبی کارڈ کھیلنے کی کوشش بھی اگر کی جارہی ہے تو عوام اسے نذر انداز کرتے ہوئے ترقیاتی ایجنڈے کے سوال پوچھ رہے ہیں اور یہ ترقی کے نام پر ووٹ مانگنے کا ٹرینڈ نتیش کمار نے شروع کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان اب کسی کے خوف میں نہیں بلکہ ترقی اور اپنے فلاح کے نام پر ووٹ کرتے ہیں۔ اکثریت ووٹ مسلمانوں کا جے ڈی یو سے جڑا ہے۔ کانگریس اور آرجے ڈی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہی دونوں پارٹیاں مسلمانوں کی تعلیمی ومعاشی بدحالی کی ذمہ دار ہیں۔
بلیاوی گیا کے امام گنج اور اتری اسمبلی حلقہ کے امیدواروں کی تشہیر کے لیے گیا پہنچے ہیں۔ گیا کی دس اسمبلی حلقے میں جے ڈی یو تین اسمبلی حلقے شیرگھاٹی، اتری اور بیلاگنج اسمبلی حلقہ میں اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں جبکہ بقیہ سات سیٹوں میں امام گنج، بارہ چٹٹی اور ٹکاری حلقے میں نتیش کمار نے اپنے حصے کی سیٹ ہم پارٹی کو دی ہے جبکہ وزیرگنج، گیاشہری حلقہ، گروا اور بودھ گیا نشستوں سے بی جے پی نے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔