ETV Bharat / city

درخت سے باندھ کر بچے کی پٹائی، ویڈیو وائرل - latest news bihar

بہار کے جموئی ضلع میں ایک نابالغ بچے کی لنچنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں لوگ چوری کے الزام میں پکڑ کر بے رحمی سے پٹائی کررہے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے جانچ کی بات کہی ہے۔

درخت سے باندھ کر بچے کی پٹائی، ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Aug 19, 2021, 12:25 PM IST

بہار کے جموئی ضلع کے ٹاؤن تھانہ علاقے میں سائیکل چوری کا الزام لگاکر محلے والوں نے ایک بچے کی بے رحمی سے پٹائی کردی۔ اس دوران بچہ لوگوں سے چھوڑ دینے کی فریاد کرتا رہا، لیکن لوگ اسے پیٹتے رہے۔ اس پوری پٹائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

جانکاری کے مطابق یہ واقعہ بودھون علاقے کے جے شنکر نگر محلے کا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں اسی محلے کے رہائشی گنیش سنگھ کی ایک سائیکل چوری ہوئی تھی۔ جس کے بعد چوری کا الزام لگاکر گاؤں والوں نے ایک نابالغ بچے کو پکڑ کر اس کی جم کر پٹائی کردی۔

مزید پڑھیں: بہار پنچایت انتخاب 24 ستمبر سے

ویڈیو وائرل ہونے پر مقامی ایس ڈی پی او ڈاکٹر راکیش کمار نے بتایا کہ ’’اس واقعے کی جانکاری ملی ہے۔ نابالغ کی پٹائی کا وائرل ویڈیو کی جانچ کی جارہی ہے۔ بھیڑ سے بچے کو چھڑا لیا گیا ہے، متاثر بچے کی پہچان نہیں ہوپائی ہے، جس کے بعد جانکاری جمع کی جارہی ہے۔ ویڈیو کی جانچ کے بعد قصورواروں پر کارروائی کی جائے گی۔ حالانکہ متاثر بچے کی طرف سے ابھی تک کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.