ریاست بہار کے گیا میں ریلوے بھرتی امیدواروں کی ہنگامہ آرائی جاری ہے۔ شام چھ بجے تک دو ٹرینوں کی 6 بوگیوں کو نذر آتش کردیا گیا ہے پولیس اور ضلع کے اعلیٰ حکام مشتعل طلباء اور امیدواروں کو پرسکون کرانے میں مصروف رہے۔ صبح دس بجے کے بعد سے گیا ریلوے ٹریک پر پوری طرح آپریشن بند ہیں درجنوں گاڑیاں گیا اسٹیشن اور قریب کے اسٹیشنوں پر کھڑی ہیں Train Set on Fire Gaya Bihar over Railways Exam۔
گیا میں آر آر بی این ٹی پی سی امتحانات میں بدعنوانی اور دیگر مطالبات کے حق میں طلباء اور ریلوے بھرتی امیدوار ہنگامہ کررہے ہیں دوپہر دو بجے تک مشتعل لوگوں نے ٹرین کی تین بوگیوں کو نذر آتش کیا تھا جس کے بعد پولیس نے طاقت کا بھی استعمال کیا تاہم مشتعل افراد پرامن نہیں ہوئے۔ پولیس کو بعد میں پیچھے ہٹنا پڑا RRB NTPC Protesters Train Set on Fire Gaya۔
سٹی ایس پی راکیش کمار نے معاملے کو پرسکون کرانے کی کوشش شروع کی اور وہ مسلسل ریلوے ٹریک پر کھڑے ہوکر مشتعل طالب علموں کو سمجھانے میں مشغول تھے تبھی شام چھ بجے کے قریب مشتعل طلباء کی دوسری ٹیم نے کریم گنج بریج کے پاس کھڑی اور دو ٹرینوں کی تین اور بوگیوں میں آگ لگا دی Kareem Ganj Railway Station Gaya، جس کے بعد پولیس نے مشتعل لوگوں کو قابو کرنے میں لگی۔
جس کے بعد گیا ریلوے اسٹیشن کا نظارہ میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا حالانکہ بعد میں پھر ایس ایس پی ادتیہ کمار نے حالات پرقابو پایا لیکن اس دوران ریلوے سروس پوری طرح سے ٹھپ ہے بتایا جا رہا ہے کہ ابھی بھی پانچ چھ گھنٹے کا وقت لگے گا کیونکہ پٹریوں کو درست کیا جارہا ہے. سگنل اور دوسرے سامانوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔آج سبھی لوکل ٹرین " گیا پٹنہ، گیا ڈہری، مغل سرائے" سمیت مہابودھی ٹرین، پروشوتم ایکسپریس سمیت دیگر چھ ٹرین اسٹیشن پر کھڑی ہیں اس میں ایک ٹرین شرمجیوی ٹرین بھی شامل ہے، جس کو پٹنہ میں احتجاج ومظاہرے کے مدنظر گیا ریلوے لائن سے گزارنے کے لیے لایا گیا تھا جو دن کے گیارہ بجے اسٹیشن پر پہنچی لیکن شام ساڑھے سات بجے تک گیا پلیٹ فارم نمبر پر ایک کھڑی ہے توقع ہے کہ یہ ٹرین دیر رات کو گیا سے روانہ ہوگی۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ ریلوے بھرتی امتحانات میں بدعنوانی کے معاملے کو لیکر بہار میں طالب علموں کا سراپا احتجاج جاری ہے RRB NTPC Protest in Bihar، اسی کے تحت آج احتجاج کے دوران گیا میں سب سے زیادہ نقصان پہنچایا گیا ہے۔ پولیس اور مشتعل طلباء کے درمیان سنگ باری، فائرنگ اور آنسو گیس کے گولے داغے گئے حالانکہ ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے لیکن بتایا جا رہا ہے کہ اس دوران پولیس نے ہنگامہ کرنے والے لوگوں میں چھ زیادہ کو پولیس نے حراست میں لیا ہے، جن کو چھوڑنے کا مطالبہ مشتعل طلباء کر رہے ہیں۔