ETV Bharat / city

اے این ایم سی ایچ میں علاج کے دوران نوجوان کی موت

author img

By

Published : Apr 23, 2020, 12:23 PM IST

اے این ایم سی ایچ میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی ہے۔ رشتہ داروں کا الزام ہے کہ ہسپتال نے بہتر ڈھنگ سے علاج نہیں کیا جس کی وجہ سے نوجوان کی موت ہوئی ہے۔

young-man-dies-while-undergoing-treatment-in-gaya
اے این ایم سی ایچ میں علاج کے دوران ایک نوجوان کی موت

ضلع گیا کے اے این ایم سی ایچ ہسپتال سے خبر آ ئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک نوجوان ہسپتال کی غفلت کے باعث فوت ہوگیا۔ نوجوان کے اہل خانہ نے ہسپتال پر عدم توجہی کا الزام عائد کیا ہے۔

دراصل اورنگ آباد کا رہنے والا راہل پانچ دن سے علیل تھا۔ منگل کو راہل کو جے پرکاش نارائن اسپتال لایا گیا تھا۔ جہاں ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج و ہسپتال ریفر کردیا۔

مریض کا کورونا نمونہ لےکر اس کی ابتدائی جانچ کی گئی، اس کے بعد بدھ کے روز ہسپتال نے پھر سے بیمار شخص کو جے پی این ریفر کردیا۔

صورتحال اتنی بگڑ گئی کہ جے پی این کے ڈاکٹروں نے اس کا علاج کرنے کی بجائے اسے دوبارہ میڈیکل بھیج دیا۔ حالت خراب ہوتے دیکھ کر دوبارہ میڈیکل پہنچنے کے بعد ڈاکٹروں نے علاج شروع کیا لیکن اسی دوران راہل کی موت ہوگئی راہل کے والدرام جی کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کی موت اسپتال کی غفلت اورعدم توجہی کی وجہ سے ہوئی ہے،

ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال دوڑانے میں وقت ضائع کیاگیا ہے، اگر وقت رہتے علاج کیاجاتا تو ان کے بیٹے کی موت نہ ہوتی۔

سول سرجن بی کے سنگھ نے بتایا کہ مریض گردے اور دل کامریض تھا چونکہ اس طرح کے مریضوں کے لئے اے این ایم سی ایچ میں سارا انتظام ہوتا ہے اسی لئے وہاں ریفر کیاگیا تھا، کیونکہ وہاں وینٹلیٹر سمیت سبھی طرح کی چیزیں دستیاب ہیں۔ انہوں نے ہسپتال کی لاپروائی سے صاف انکار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.