انہوں نے کہا کہ کوئی ضروری نہیں کہ سبھی لوگ ایم اے، بی اے کی ڈگری حاصل کریں لیکن اپنے حقوق کے لئے سبھی کو تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے۔
مسٹر سورین نے کہا کہ تعلیم یافتہ لوگ نئی ٹیکنالوجی سے اچھی کاشت کر کے اپنی زندگی بسر کر سکتے ہیں۔ اس سے لوگ بیدار ہوں گے اور ان کا کوئی استحصال نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فقدان میں یہ علاقہ ترقی کے معاملے میں پسماندہ رہ گیا ہے۔ تعلیم کے بغیر لوگوں کا گزارا مشکل ہے۔ ناخواندہ رہنے کی وجہ سے ہی یہاں کے لوگوں کو ابھی تک پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس تکلیف کا سامنا آپنے کیا ہے وہ پریشانی آپ کے بچوں کو نہ اٹھانی پڑے اس کے لئے آپ کو اپنے بچوں کو پڑھانا ضروری ہے۔
اس موقع پر جے ایم ایم کے ایگزیکٹو چیئرمین اور وزیر اعلی ہیمنت سورین نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبوآ دسوم-آبوآ راج کے لیے ان کی پارٹی نے کافی جدوجہد کی ہے
مسٹر ہیمنت سورین نے کہا کہ سابقہ حکومت نے پورے نظام کو تباہ کر دیا ہے۔ نئی حکومت کو خزانہ خالی ملا ہے۔ اس چیلنج کو تسلیم کرتے ہوئے ہماری حکومت اسے تبدیل کرنے کے کام میں جٹ گئی ہے۔ طالب علموں ، نوجوانوں کو روزگار، بزرگ، بیوہ، کسانوں کے کھیت میں پانی اور تعلیم، صحت کے نظام میں بہتری ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس سمت میں کام شروع بھی کر دیا گیا ہے۔