دھنباد: دھنباد ریلوے ڈویژن انتظامیہ نے ریلوے کوارٹر کو کرائے پر دیئے جانے کے معاملے میں 298 ملازمین کو معطل کردیا ہے۔ جس کا ای سی آر کے یو نے مخالفت کیا ہے۔ اس کو لے کر اسی آر کے یو کے صدر ڈی کے پانڈے نے کہا کہ انتظامیہ کو اخلاقی ذمہ د اری لیتے ہوئے انسانیت کی بنیاد پرفوراً حکم کو واپس لینا چاہیے۔
واضح رہے 298 ریلوے ملازمین جنہوں نے الاٹمنٹ ریلوے رہائش گاہوں کو ٹرانسفر ہونے کے بعد بھی اپنے ماتحت رکھا تھا۔ انہیں فوراً معطل کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی اس سختی نے ریلوے ملازمین اور ان کے کنبہ والوں کو مشکلات میں ڈال دیاہے۔
اس کی جانکاری ای سی آر کے یو صدر کے ڈی کے پانڈے اور ڈپٹی انچارج محمد ضیا الدین نے دھنباد ریلےو ڈویژن کو دی ہے۔ اپنے مکتوب میں انہوں نے بتایا ہے کہ ریلوے انتظامیہ کے نئے اسٹیشن پر ریلوے رہائش گاہ دستیاب نہیں کرائے جانے ، پرائیویٹ علاقہ میں مناسب رہائش کا دستیاب نہیں ہونے، بچوں کی تعلیم، ٹریفک ذرائع کی کمی اور طبی وجوہات سے ریلوے ملازم پرانے عہدہ والے اسٹیشن پر رہنے پر مجبور ہیں۔
اپنے خط میں ضیا الدین نے انتظامیہ کے سامنے ان حقائق کو رکھتے ہوئے کہا ہے کہ کرائے پر رہائش دینے والے ملازمین اور منتقل ہوئے ریلوے ملازم جو اہل خانہ کے ساتھ ریلوے کوارٹر میں رہ رہے ہیں ان کی الگ الگ فہرست تیار کرنا چاہیے۔ ایسے لوگوں کے ساتھ ریلوے ضابطے کے تحت الگ الگ کاروائی ہونی چاہیے۔۔