ETV Bharat / city

نریندرمودی کی سالگرہ پرکانگریس نے قومی بے روزگارڈے منایا

یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر پرشوتم ناگر کی سربراہی میں آل انڈیا یوتھ کانگریس نے ملک میں پہلی بار وزیر اعظم کی سالگرہ کے پر'بےروزگار قومی ڈے 'منایا۔

National Unemployment Day
نریندرمودی کی سالگرہ پرکانگریس نے قومی بے روزگارڈے منایا
author img

By

Published : Sep 17, 2020, 5:43 PM IST

آپ کو بتا دیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی آج 70 ویں سالگرہ ہے، اس موقع پر یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر پرشوتم ناگر کی سربراہی میں آل انڈیا یوتھ کانگریس نے ملک میں بڑھتی بےروزگاری پر خواب غفلت میں سوئی حکومت کو بیدار کرنے کے لیے اس طرح کے احتجاج کیے۔ یوتھ کانگریس کے کارکنان نے بے روزگار ارتھی نکال کر مارچ کیا، جس میں اٹا پیر چوراہے پر کارکنان اور پولیس کے مابین جھڑپ بھی ہوئی۔

نریندرمودی کی سالگرہ پرکانگریس نے قومی بے روزگارڈے منایا

کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کے قومی سکریٹری دیپک بھاٹی چوٹی والا نے کہا کہ' بی جے پی حکومت نے گذشتہ 6 برسوں میں بھارت میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ کیا ہے، جو پچھلے 46 برسوں میں نہیں تھی۔

یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر پرشوتم ناگر نے کہا کہ' مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج لوگوں کو بے روزگاری کا سامنا ہے، چھوٹی صنعتیں ختم ہوگئیں اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں۔

National Unemployment Day
نریندرمودی کی سالگرہ پرکانگریس نے قومی بے روزگارڈے منایا

مزید پڑھیں:

'نوجوان آج 'قومی بے روزگاری دیوس' منانے پر مجبور'

اس موقع پر مہا نگر صدر شہاب الدین نے کہا کہ' بھرتیاں نکلتی ہیں اور اٹک جاتی ہیں۔اس موقع کسان مورچہ کے ضلعی صدر گوتم اوانا، میٹروپولیٹن نائب صدر للت اوانا، اشوک شرما، لیاقت چودھری، ستیندر شرما، دیا شنکر پانڈے، اندراجیت تیواری، وکرم چودھری، رشی گوتم، اوم ویر جاٹوا، ادے ویریادو، سلمان ترکی، ذاکر، وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.