14جون تک سماعت کو معطل کرنے کا فیصلہ ہائی کورٹ کے رجسٹرار منوج جین کے دستخط کے ذریعہ جاری کردہ حکم میں کیا گیا ہے، یہ فیصلہ ہائی کورٹ کی انتظامی اور جنرل سپرویژن کمیٹی نے لیا ہے۔
یکم جون سے 12 جون تک ہائی کورٹ میں درج مقدمات جولائی اور اگست کے ماہ میں سماعت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
یکم جون کے درج مقدمات کی سماعت 3 جولائی کو، 2 جون کے مقدمات کی سماعت 16 جولائی کو، 3 جون کے مقدمات کی سماعت 17 جولائی کو، 4 جون کو درج مقدمات کی سماعت 18 جولائی کو، 5 جون کو درج مقدمات کی سماعت 27 جولائی کو، 6 جون کو درج مقدمات کی سماعت 28 جولائی کو، 8 جون کو درج مقدمات کی سماعت 29 جولائی کو، 9 جون کو درج مقدمات کی سماعت 30 جولائی کو، 10 جون کو درج مقدمات کی سماعت 31 جولائی کو، 11 جون کو درج مقدمات کی سماعت 4 اگست کو اور 12 جون کو درج مقدمات کی سماعت 5 اگست کو کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ نچلی عدالتیں سابقہ رہنما خطوط کے مطابق ضمانت اور اسٹے وغیرہ جیسے اہم معاملات کی سماعت جاری رکھے گی۔
ہائی کورٹ نے نچلی عدالتوں کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو سیسکو ویب ایکس کے ذریعے ویڈیو کانفرنسنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 3 مئی تک کام معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں سے کہا تھا کہ وہ اہم مقدمات کی سماعت کے لیے رہنمائی کے طریقہ کار پر اپنا طریقہ کار خود طئے کریں۔