ETV Bharat / city

خواتین اور یوتھ کانگریس کا رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج - Women and Youth Congress protest against increase in cooking gas prices

رسوئی گیس اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف یوتھ کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے نزدیک احتجاج کیا۔

protest
protest
author img

By

Published : Sep 2, 2021, 5:19 PM IST

نئی دہلی: رسوئی گیس، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف خواتین اور یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے جمعرات کو یہاں احتجاج کیا اور حکومت سے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری طور پرکم کرنےکا مطالبہ کیا۔

خواتین کانگریس کارکنوں نے یہاں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کئی خواتین کارکنوں نے کالے غبارے لے کر وزیر اعظم کی رہائش گاہ کی طرف جانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں روک دیا۔ پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی میں ان کے کالے غبارے چھوٹ گئے اور آسمان میں ایک ساتھ کئی کالے غبارے اڑنے لگے۔

یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے ملک میں مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی، رسوئی گیس سلنڈر اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے خلاف یہاں پٹرولیم وزارت کے باہر احتجاج بھی کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں شامل کئی کارکن خالی سلنڈروں لے کرمظاہرہ کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں: سید علی گیلانی کا انتقال: پاکستان میں سوگ کا اعلان

یوتھ کانگریس کے صدر شری نواس بی وی نے اس دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر جو مصیبتوں کا پہاڑ ٹوٹا ہے، اس کی ذمہ دار مودی حکومت پر ہے۔ اس حکومت کی ملک دشمن پالیسیوں کا خمیازہ ملک کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی مصبت میں ڈال کر مودی حکومت اپنا خزانہ بھر رہی ہے، لیکن وہ یہ بھول گئے ہیں کہ بہت جلد انہیں بھی عوام کی عدالت میں جانا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.