شراب کی دکانیں کھلنے کی اجازت جیسے ہی ملی ، لوگوں کی لمبی قطاریں دکانوں پر نظر آنے لگی۔
چار مئی کو اجازت ملنے کا پہلا دن تھا۔ اس دن دہلی والوں نے چار کروڑ روپئے کی شراب خرید کر پی گئے۔
اس کے بعد سے ہر روز کی شراب کی فروخت ہورہی ہے۔
بھیڑ کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے شراب پر 70 فیصد ٹیکس لگا دیا ۔ اس کے باوجود دوسرے دن 4.50 کروڑ روپئے کی شراب فروخت ہوئی ۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ حکومت کو 3.15 کروڑ روپئے ٹیکس کی شکل میں آئے۔
ملک کے مختلف حصوں میں شراب پر علاحدہ ٹیکس لگا دیا گیا ہے ، اس کے باوجود خریداری کرنے میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔لوگ مسلسل خریداری کر رہے ہیں۔