یوم جمہوریہ کی تقریب کے بعد کسان ٹریکٹر پریڈ ریلی کے بعد بدھ کی رات سے غازی پور بارڈر پر ہلچل مچی ہوئی ہے۔ بدھ کی رات ہی سے احتجاج کے مقام پر بجلی اور پانی بند منقطع کر دی گئی تھی اور احتجاج والے مقام پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تھی۔
اس واقعے کے بعد جمعرات کے روز کسان بھارتی کسان یونین کے قومی صدر نریش ٹکیٹ نے کسانوں کی مہا پیچایت بلائی تھی، جس میں اس احتجاج کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، لیکن اچانک کچھ ایسا ہوا کہ راکیش ٹکیٹ جذباتی ہوگئے۔
راکیش ٹکیٹ نے کہا کہ بی جے پی کے رکن اسمبلی اور کچھ لوگ لاٹھی ڈنڈوں سے لیس ہیں اور کسانوں کو مارنے کا منصوبہ بنارہے ہیں، ایسے میں وہ گولی کھائیں گے لیکن گھر نہیں جائیں گے، دھرنے کے مقام سے نہیں ہٹیں گے۔
اتنا ہی نہیں انہوں نے کہا کہ 'جب تک کسان گاؤں سے بیریکیڈ توڑ کر پانی نہیں لائیں گے، اس وقت تک وہ نہ پانی پیئیں گے اور نہ ہی کچھ کھائیں گے'۔
انہوں نے میڈیا سے اپپل کی ہے کہ 'میں نے میڈیا کا بہت ساتھ دیا ہے۔ اس لیے میڈیا اسے چینل پر دکھائے تاکہ کسان گاؤں سے بیریکیڈ توڑ کر ان کے لیے پانی لاسکیں'
راکیش ٹیکٹ نے غازی پور بارڈر پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر زرعی قوانین واپس نہیں لیے گئے تو وہ خودکشی کرلیں گے، اس دوران وہ رو پڑے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے رکن اسمبلی اپنے سو سے زائد حامیوں کو لے کر یہاں تشدد برپا کرنے کی کوشش میں لگے ہیں، اور کسانوں کو مارنے کی سازش ہورہی ہے۔
اس دوران راکیش ٹکیت نے کہا کہ انتظامیہ ہمیں یہاں سے ہٹنے کو کہہ رہی، ہم ہٹیں گے نہیں، اگر ضرورت پڑی تو گرفتاری دیں گے۔
راکیش ٹکیٹ کی تائید میں آج اترپردیش کے مظفر نگر میں ایک مہا پنچایت کی جارہی ہے، جبکہ دوسری جانب کسان غازی پور بارڈر پر ایک بار پھر جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
آپ کو بتا دیں کہ غازی آباد انتظامیہ نے کسان رہنماؤں کو آدھی رات تک دھرنا ختم کرنے کا الٹی میٹم دے دیا تھا اس کے بعد یہاں سکیورٹی کا انتظام سخت کردیا گیا تھا، لیکن دیر رات پولیس فورس کو واپس لوٹنا پڑا۔