ETV Bharat / city

جامعہ ملیہ کی وائس چانسلر نے زخمی طلبا سے ملاقات کی - jamia students

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے منہاج اور اس کے والدین سے بات کرکے ان کی ہمت بڑھائی اور کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پوری یونیورسٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

jamia Vice Chancellor met the injured students family
جامعہ:  وائس چانسلر نے پولیس کارروائی میں زخمی طلبا سے ملاقات کی
author img

By

Published : Dec 23, 2019, 11:25 PM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے 15 دسمبر کو پولیس کارروائی کے دوران زخمی ہوئے طلبا منہاج اور اعجاز کے کنبوں سے ملاقات کی۔

محترمہ اختر نے اس دوران منہاج اور اس کے ماں باپ سے بات کرکے ان کی ہمت بڑھائی اور کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پوری یونیورسٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر دہرایا کہ منہاج کے علاج کا پورا خرچ یونیورسٹی اٹھائے گی۔ انہوں نے منہاج الدین کی ماں سے یہ بھی کہا کہ وہ اس کی ماں کی طرح ہیں اور ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔ پولیس کارروائی میں منہاج کی ایک آنکھ کی روشنی چلی گئی ہے۔

انہوں نے آج ہی گریجویشن کے طلبا اعجاز کے والد شہباز حسین سے بھی ملاقات کی اور ان کو بھی ہمت دلائی۔ اعجاز اس وقت صفدر جنگ اسپتال میں داخل ہے جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔ انہوں نے دونوں کو علاج کے علاوہ ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں: کانپور: بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف مسلم خواتین کا مظاہرہ

اس سے قبل 19 دسمبر کو بھی وائس چانسلر نے اعجاز اور منہاج الدین کے علاوہ 15 دسمبر کے واقعہ میں زخمی کئی دیگر طلبا سے ویڈیو کال کے ذریعہ بات کی تھی اور ان کی ہمت بڑھائی تھی۔ انہوں نے زخمی طلبا سے کہا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ ہیں اور ان کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔ْ وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں ۔ جامعہ کا پورا کنبہ ان کے ساتھ ہے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.