ETV Bharat / city

خواجہ قطب الدین بختیار کاکیؒ کا عرس اختتام پذیر - سالانہ 809 واں 3 روزہ عرس مبارک

عالمی وبا کووڈ -19 کے پیش نظر حکومت کی جانب سے نافذ کیے گئے احتیا طی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے مخصوص زائرین کے ساتھ حضرت خواجہ سید قطب الدین بختیار کاکیؒ کا عرس مبارک اختتام پذیر ہوا۔

khwaja qutb uddin urs
خواجہ قطب الدین بختیار کاکیؒ کا عرس اختتام پذیر
author img

By

Published : Nov 1, 2020, 3:36 PM IST

Updated : Nov 1, 2020, 4:05 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے شہر مہرولی میں واقع خواجہ سید قطب الدین بختیار کاکیؒ کا سالانہ 809 واں 3 روزہ عرس مبارک مخصوص زائرین کے ساتھ روایتی انداز میں تزک احتشام کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

خواجہ قطب الدین بختیار کاکیؒ کا عرس اختتام پذیر

اس موقع پر دہلی و بیرون دہلی کے مختصر زائرین، مریدین نے درگاہ شریف کی زیارت کرکے خصوصی محفل میں شرکت کی۔ عرس کا آغاز بروز عید میلاد النبیﷺ بعد نماز مغرب قل شریف، نعت و منقبت سے ہوا بعد غسل شریف، چادر پوشی و گل پوشی کی گئی۔

khwaja qutb uddin urs
خواجہ قطب الدین بختیار کاکیؒ کا عرس اختتام پذیر

گذشتہ شب بعد نماز ظہر قرآن خوانی، نعت ومنقبت صلاۃ وسلام و دعا کرائی گئی، ساتھ ہی خواجہ معین الدین حسن اجمیری ؒ کے دربار سے لائی گئی چادر شریف درگاہ کے صدر الحاج معین چشتی، صوفی سید الحاج عبدالواحد حسین انگارا شاہ سمیت 20 لوگوں کے ذریعہ پیش کی گئی۔

حالانکہ ہر برس اس موقع پر درگاہ خواجہ غریب نواز ؒ کی درگاہ سے 500 سے زائد لوگوں کا قافلہ یہاں آیا کرتا تھا، مگر رواں برس کورونا وبا کے مد نظر انتظامیہ نے بہت ہی مختصر لوگوں کو یہاں آنے کی اجزت دی تھی۔

اس تعلق سے فوزان احمد صدیقی نے بتایا کہ' عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر سماجی فاصلے پر عمل کرتے ہوئے مخصوص لوگوں کو ہی اس تقریب میں شرکت کی اجازت دی گئی۔ساتھ ہی جن زائرین درگاہ شریف میں حاضری دی، انہیں ماسک لگانے ، سینی ٹائز اور درجہ حرارت چیک کرنے کے بعد ہی آستانہ میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

فوزان صدیقی نے مزید بتایا کہ' رواں برس لوگ ایک جگہ جمع نہ ہوں،اسی لئے قوالی ومحفل سماع کا بھی اہتمام نہیں کیا گیا اور لنگر کو بھی بہت ہی مختصر کیا گیا۔ ساتھ ہی آستانہ میں بہت کم لوگوں کو ٹھہرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

وہیں آر ایس ایس کے سربراہ اندریش کمار کے حکم پر خواجہ قطب صاحبؒ کے عرس کے موقع پر مسلم راشٹریہ منچ کے قومی کنوینر خورشید راجا اور قریش نگر بلاک اقلیتی مورچہ کے صدر معاذ گلفام قریشی نے چادر پیش کی۔

مزید پڑھیں:

یوتھ کانگریس کا کسان ستیہ گرہ

اس موقع پر درگاہ شریف امام مولانا ذاکر حسین اور مولانا اشتیاق برکاتی نے بھارت کی قومی ایکتا، گنگا جمنی تہذیب، بقائے باہمی ہم آہنگی اور مشترکہ تہذیب کے فروغ کے ساتھ کرونا وبا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

Last Updated : Nov 1, 2020, 4:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.