ETV Bharat / city

'لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ نیا قانون والا ہوگا' - 17 مئی سے آگے بڑھانے کا اعلان

وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ شب قوم کے نام خطاب میں کہا کہ لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ، ’لاک ڈاؤن 4.0‘ مکمل طور پر نئے رنگ و روپ اور نئے قوانین والا ہوگا، جس کا اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔

There will be a new law in the fourth phase of lockdown: Modi
لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ نیا قانون والا ہوگا: مودی
author img

By

Published : May 13, 2020, 8:24 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے 25 مارچ سے جاری ملک گیر لاک ڈاؤن کو 17 مئی سے آگے بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے آج کہا کہ چوتھے مرحلے میں نئے قوانین نافذ ہوں گے اور ماسک لگا کر اور دو گز کے فاصلہ پر عمل کرتے ہوئے ملک کی عوام اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے آگے بڑھیں گے۔

مسٹر مودی نے قوم کے نام پیغام میں کہا’’لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ، ’لاک ڈاؤن 4.0‘ مکمل طور پر نئے رنگ و روپ اور نئے قوانین والا ہوگا۔ ریاستوں سے ہمیں جو تجاویز مل رہی ہیں، ان کی بنیاد پر لاک ڈاؤن 4.0 سے منسلک معلومات بھی آپ کو 18 مئی سے پہلے دے دی جائے گی‘‘۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس طویل عرصہ تک زندگی کا حصہ رہنے والا ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ ہماری زندگی کورونا وائرس کے ارد گرد ہی سمٹ کر رہ جائے۔ ہم ماسک پہنیں گے اور دو گز کے فاصلہ کی پیروی کریں گے لیکن اپنے اہداف کو دور نہیں ہونے دیں گے، انہیں حاصل کرنے کے لیے آگے بڑھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.