ملک بھر میں چل رہے حجاب تنازع کو دیکھتے ہوئے دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے آج پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دہلی کے اسکولوں میں ہر ذات اور مذہب کے بچوں کا احترام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے اسکولوں میں کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے Statement of Manis Sisodia on Hijab۔
دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی کے اسکولوں میں تمام مذاہب کے بچوں کو پڑھانے کا بہت اچھا نظام ہے۔ کچھ لوگ اس پر سیاست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اسکولوں میں ہر مذہب کے بچے ہیں۔ کہیں بھی کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں۔ دہلی کے اسکول تمام روایات کا احترام کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ گزشتہ روز دہلی کے مصطفی آباد کے ایک اسکول میں ایک طالبہ کو حجاب اتارنے کاویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد الگ الگ بحث شروع ہوگئی اس کو دیکھتے ہوئے آج نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے پریس کانفرنس کرکے واضح کیا کہ دہلی میں کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے اور یہاں تمام مذاہب کے بچوں کو پڑھانے کا بہترین نظم ہے۔