ETV Bharat / city

تین مہینوں میں پوری دہلی کو لگا دیں گے کورونا ویکسین: کیجریوال - ویکسینیشن سینٹر کا دورہ

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ تین مہینوں میں پوری دہلی کے ویکسینیشن کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ہمیں یومیہ تین لاکھ ویکسین لگانی پڑیں گی اور اس کے لیے حکومت ویکسینیشن سینٹروں کی تعداد 100 سے بڑھا کر 300 کرنے جارہی ہے۔

Delhi Chief Minister Arvind Kejriwal
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال
author img

By

Published : May 9, 2021, 8:52 AM IST

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے ہفتے کو دہلی کے چراغ دلی کے سرودیا گرلز سینئر سیکنڈری اسکول میں ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ تین مہینوں میں پوری دہلی میں ویکسینیشن کا ہدف حاصل کرنے کے لئے ہمیں روزانہ تین لاکھ ویکسین لگانی پڑیں گی۔

دہلی حکومت تین لاکھ ویکسین لگانے کی گنجائش پیدا کرنے کے لیے ویکسینیشن سینٹروں کی تعداد 100 سے بڑھا کر 300 سے کرنے جارہی ہے۔

ہدف حاصل کرنے کے لیے ہمیں ہر ماہ 80 سے 85 لاکھ ویکسین کی ضرورت ہوگی، ایسا کہا جارہا ہے کہ تیسری لہر بھی آسکتی ہے اس لیے ہمارا مقصد ہے کہ تین مہینوں میں پوری دہلی کا ویکسینیشن کردیا جائے۔ مرکزی حکومت نے ہمیشہ دہلی کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنے کی کوشش کی ہے اور اس کام میں بھی وہ ہماری پوری مدد کرے گی۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دہلی کے عوام کو جلد از جلد ویکسین لگادی جائے۔ ویکسینیشن ہی ایک ایسا حفاظت کا طریقہ ہے جو لوگوں کو کورونا سے بچا سکتا ہے۔

ابھی کورونا کی دوسری لہر جاری ہے اور کہا جارہا ہے کہ تیسری لہر بھی آسکتی ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ پوری دہلی کے عوام کا تین مہینوں میں ویکسی نیشن کروادیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ میں نے آج بتایا دہلی میں تقریباً 1.5 کروڑ افراد ہیں جن کی عمر 18 سال سے اور ہے۔ ان1.5 کروڑ لوگوں کے لئے تقریباً 3 کروڑ ویکسین کی خوراک کی ضرورت ہے۔

ابھی ہمیں مرکزی حکومت کی طرف سے تقریباً 40 لاکھ ویکسین ملی ہیں۔ ابھی ، ہمیں مزید 2 کروڑ ویکسین کی ضرورت ہے۔ اگر ہم اگلے تین ماہ میں ہر ایک پر ویکسین لگانا چاہتے ہیں تو ہمیں ماہانہ 80 سے 85 لاکھ ویکسین کی خوراک کی ضرورت ہوگی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.