ٹوکیو پیرالمپکس 2020 میں میڈل جیتنے والے کھیلاڑیوں سے اتوار کے روز وزیراعظم نریندر مودی نے ملاقات کی۔
اس دوران انہوں نے کھیلاڑیوں کے تفصیلی بات چیت اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
واضح رہے ٹوکیو پیرالمپکس 2020 اختتام پذیر ہوچکا ہے۔ بھارت 19 تمغے جیت کر میڈل فہرست میں 24 ویں مقام پر رہا۔ یہ پیرالمپک گیمز میں بھارت کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔
ٹوکیو پیرالمپک 2020 گیمز میں بھارتی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بھارتی کھلاڑیوں نے پانچ طلائی، آٹھ چاندی اور چھ کانسہ کے تمغے جیت کر تاریخ رقم کی۔
ٹوکیو پیرالمپکس کی اختتامی تقریب کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی کھلاڑیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، 'ٹوکیو پیرالمپکس ہمیشہ بھارتی کھیلوں کی تاریخ میں ایک خاص مقام رکھے گا۔'