نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کی شاہی جامع مسجد Dehli Jama Masjid issue in Parliament کی مرمت کی بات گزشتہ کئی دنوں سے سرخیوں میں ہے۔ اس سے متعلق وزیراعظم مودی Prime Minister Narendra Modi، محکمہ آثارِ قدیمہ Department of Archeology، اور دہلی وقف سمیت دیگر اداروں اور وزارتوں میں مرمت کے لیے خط و کتابت کی گئی ہے لیکن اس کا حاصل فی الحال کچھ بھی نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں:
- دہلی: شاہی امام کا وزیراعظم کو خط
- Shashi Tharoor Letter Regarding Jama Masjid: دہلی کی جامع مسجد کی مرمت کے لیے ششی تھرور نے لکھا خط
جس کے جواب میں منسٹر فار کلچر کشن ریڈی Minister for Culture Kishan Reddy نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ محکمۂ آثارِ قدیمہ کے ذریعے 4 ہزار عمارتوں کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے لیکن دہلی کی جامع مسجد اس میں شامل نہیں ہے البتہ اگر ریاستی حکومت کی جانب سے کوئی پروپوزل ہمارے پاس آتا ہے تو ہم اس پر کام کر سکتے ہیں۔