ETV Bharat / city

مرکزی حکومت کسانوں سے بات کے لیے تیار - زرعی قوانین کو واپس لینے کی مانگ

زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کر رہے کسانوں سے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ حکومت ان کے ہر مسائل اور مطالبات پر بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے۔

The central government is ready to talk to the farmers
مرکزی حکومت کسانوں سے بات کے لیے تیار
author img

By

Published : Nov 28, 2020, 10:17 PM IST

Updated : Nov 28, 2020, 10:28 PM IST

وہیں دوسری جانب کسانوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے بات چیت کے لیے جو شرائط رکھی وہ صحیح نہیں ہے، اگر مرکزی حکومت واقعی کسانوں سے بات کرنے کے لیے سنجیدہ ہے تو امت شاہ کو شرائط ختم کرنی ہوگی۔

وہیں پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مرکزی وزیر داخلہ کی اپیل پر ایک مقررہ مقام پر منتقل ہونے کی تجویز کو قبول کرلیں، اس سے شروعاتی بات چیت کا راستہ ہموار ہوگا۔

ویڈیو

امت شاہ نے کہا کہ پنجاب کی سرحد سے لے کر دہلی ہریانہ بارڈر پر الگ الگ مقامات پر کسان اپنی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان سبھی سے میں اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ مرکزی حکومت آپ سے بات کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر کسان 3 دسمبر سے پہلے بات کرنا چاہتے ہیں تو حکومت اس کے لیے بھی تیار ہے۔

یاد رہے کہ کسان حکومت سے زرعی قوانین کو واپس لینے کی مانگ کررہے ہیں۔ پنجاب کی سرحد سے لے کر دہلی ۔ ہریانہ بارڈر پر ان کی تحریک جاری ہے۔

کسانوں کی مانگ ہے کہ انہیں جنتر منتر پر مظاہرہ کرنے کی اجازت دی جائے، لیکن سرکار انہیں دہلی کے براڑی واقع نرنکاری گراؤنڈ پر مظاہرہ کرنے کی اجازت دی ہے۔ کسان اس پر راضی نہیں ہے۔

Last Updated : Nov 28, 2020, 10:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.