قومی دارالحکومت دہلی میں یوم جمہوریہ سے قبل عسکریت پسندانہ حملوں سے متعلق خفیہ اطلاعات کی بنا پر اعلی حکام نے دہلی و اطراف میں سکیورٹی تعیناتی میں مزید پختگی لانے کا حکم جاری کیا ہے۔
بھارتی خفیہ ایجنسی کے اعلی افسران نے بتایا کہ 'پاکستان خفیہ ایجنسی کے ذریعے یوم جمہوریت کے موقع پر عسکریت پسندانہ حملے کی سازش رچی جا رہی ہے۔' ۔
پولیس کی خفیہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں میں کشمیر اور مختلف اہم معاملوں پر لیے گئے بڑے فیصلوں کے تئیں پڑوسی ملک کے ذریعے عسکریت پسندانہ حملوں کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: 'میں نے تمام کے لیےامراوتی کی تعمیر کی'
ان تمام معاملوں کے پیش نظر سکیورٹی تعیناتی میں مزید اضافہ کے ساتھ ساتھ سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔