شمال مشرقی دہلی کے جنتا کالونی سیٹ سے ایم سی ڈی انتخابات میں مجلس کی ممکنہ امیدوار طیبہ یاسین نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی فسادات کا موضوع دہلی کے انتخابات میں ہمیشہ اٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات میں صاف صفائی کے ساتھ ساتھ وہ خواتین بھی معاملہ رہیں گی جو دہلی فسادات کے بعد سے ہی عدالتوں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں MIM Candidate for MCD Janata Colony seat۔
انہوں نے مزید کہا کہ فسادات کے الزام میں مسلمانوں کی گرفتاری زور شور سے کی گئی تھی اور جنتا کالونی کو پولیس نے خاص طور پر نشانہ بنایا تھا جس کے لیے طیبہ یاسین ان خواتین کے ساتھ مل کر قانونی لڑائی لڑھ رہی ہیں۔طیبہ یاسین کا کہنا تھا کہ اگر انہیں انتخابات میں کامیابی ملتی ہے تو لڑکیوں کی شادی کے لیے مفت ہال کی سہولت فراہم کریں گی ساتھ ہی علاقے میں صاف صفائی کے ساتھ ساتھ بہتر صحت کو فروغ دینے کا کام کریں گی MIM Tayyaba Yaseen۔ایم سی ڈی انتخابات میں جنتا کالونی سے طیبہ یاسین ایم آئی ایم کی ممکنہ امیدوار۔۔۔۔۔۔۔۔ واضح رہے کہ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال اور مقامی رکن اسمبلی اب تک فساد متاثرہ علاقوں میں دورہ کرنے نہیں کیے ہیں۔ اسی لیے عوام میں عام آدمی پارٹی کے خلاف ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ مزید پڑھیں:
اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا عام آدمی پارٹی کو ایم سی ڈی انتخابات میں عوام کی ناراضگی کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے یا عوام ایک بار ان کے اوپر اعتماد کرتی ہے۔