جسٹس ارون مشرا اور جسٹس اومیش امیش للت کے بنچ نے ای ڈی کو ہدایت دی کہ وہ کمپنی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر انیل کمار شرما اور ڈائرکٹر وں - شیو پریا اور اجے کمار کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کریں۔بنچ نے کہا کہ جب ای ڈی کی انکوائری مکمل ہوجائے گی تو ہر ایک کو جیل منتقل کیا جانا چاہئے۔
ای ڈی کے سربراہ راجیشور سنگھ نے عدالت کو بتایا کہ امریکی کمپنی جے پی مورگن نے غیر ملکی زرمبادلہ کے انتظام کے قانون اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خریداروں کے پیسے کو غبن کیا۔