اس دوران تمام مذہبی مقامات پر بھی یکساں پابندیاں عائد ہیں۔ لوگوں کو وہاں اکٹھا نہیں ہونے دیا جا رہا ہے۔ خواہ مسجد ہو یا مندر یا پھر دوسری عبادت گاہیں سختی سے عمل کرانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
دہلی کی شاہی جامع مسجد میں لاک ڈاؤن کے دوران مسلسل آٹھویں جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔ یہ پہلا موقع ہے جب اتنے لمبے وقت کے لیے مسجدوں میں نمازیوں کو شمولیت پر پابندی عائد رہی اور عوام کو مسجد میں داخل ہونے سے منع کر دیا گیا۔
نماز میں محض شاہی امام احمد بخاری کے علاوہ مؤذن اور مسجد کے دیگر خادمین نے باجماعت جمعہ کی نماز ادا کی جبکہ مسجد کے دروازوں کو بند رکھا گیا تھا اور پولیس کے ساتھ ساتھ پیرا ملٹری فورسز کے جوان بھی نمازیوں کو روکنے کے لیے باہر کھڑے نظر آئے۔