وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح 2 بدمعاش ایک ضعیف شخص کو پیچھے سے آکر اپنی گرفت میں لے لیا اور کھلے عام لوٹ مار کی۔ پوری واردات سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہوگئی، اس کے باوجود ابھی تک بدمعاشوں کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
جہانگیر پوری تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر یہ واردات پیش آئی۔ اطلاعات کے مطابق جہانگیر پوری ای ای بلاک کی سنسان سڑک پر علی الصبح دوبد معاشوں خاموشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ضعیف شخص کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ گزشتہ 26 اگست کی صبح تقریبا 4 بجے پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونو سود 'دیش کے مینٹرز' پروگرام کے برانڈ ایمبیسڈر ہوں گے
ویڈیو میں واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ ایک بدمعاش ضعیف شخص کو اپنی گرفت میں لے لیتا ہے اور دوسرا بدمعاش ان کی جیب سے نقدی و دیگر سامان نکال رہا ہے۔ متاثرہ شخص نے جہانگیر پوری تھانے میں شکایت درج کرائی۔ وہیں پولیس نے بتایا کہ اس سلسلہ میں بدمعاشوں کی تلاش جاری ہے۔