ETV Bharat / city

عام آدمی پارٹی کے باغی رکن اسمبلی سندیپ کمار نااہل قرار

دہلی اسمبلی کے اسپیکر رام نواس گوئل نے کیجریوال حکومت میں وزیر رہے عام آدمی پارٹی کے باغی رکن اسمبلی سندیپ کمار کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

سندیپ کمار
author img

By

Published : Aug 20, 2019, 10:30 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 5:10 PM IST

گوئل کی طرف سے منگل کو جاری بیان میں اس کی اطلاع دی گئی ہے۔

سندیپ کمار سلطانپور مجرا سے آپُ کے رکن اسمبلی ہیں اور کیجری وال حکومت میں وزیر تھے۔

اسپیکر نے یہ فیصلہ پارٹی کے رکن اسمبلی سورو بھاردواج کی شکایت پر کیا ہے۔ سندیپ کمار کے خلاف پارٹی مخالف سرگرمیوں میں شامل ہونے کی شکایت کی گئی تھی۔ اس پارٹی کے چار اراکین کو اب تک نااہل قرار دیا جاچکا ہے۔

اس سے پہلے گاندھی نگر سے انل باجپئی، بجواسن کے دیویندر سہراوت اور کراول نگر کے کپل مشرا کو نااہل قرار دیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ سندیپ کمار دہلی حکومت میں فوڈ اورسپلائی وزیر تھے اور ایک سیکس اسکینڈل میں پھنسنے کی وجہ سے انہیں کابینہ سے ہٹایا گیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 5:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.