ETV Bharat / city

علی پور: آر ٹی آئی کارکن کا پیٹ پیٹ کر قتل - اہل خانہ کے ہمراہ خودسوزی کا ارتکاب

شمالی دہلی میں آر ٹی آئی کارکن رمیش مان کے قتل نے سنسنی پھیلا دی ہے۔ فی الحال، حملہ آوروں کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔ وہیں علی پور پولیس اسٹیشن نے تفتیش شروع کردی ہے۔

RTI activist murder beaten to death in alipur police station area
علی پور: آر ٹی آئی کارکن کی پیٹ پیٹ کر قتل
author img

By

Published : Jul 4, 2020, 7:46 AM IST

شمالی دہلی کے علی پور تھانہ علاقے کے حمید پور گاؤں میں آر ٹی آئی کارکن رمیش مان کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ رمیش مان نے زرعی اراضی میں تعمیرات کے بارے میں ہائی کورٹ میں شکایت کی تھی۔ اسی کو لیکر تنازعہ چل رہا تھا۔ خدشہ ہے کہ اسی تنازعہ کی وجہ سے آر ٹی آئی کارکن کا قتل کر دیا گیا ہے۔ فی الحال، علی پور پولیس اسٹیشن نے تفتیش شروع کردی ہے۔

بتایا گیا کہ رمیش مان اپنے گھر کے سامنے بیٹھے ہوے تھے۔ تبھی کچھ لوگ کار میں سوار ہو کر آئے اور ان پر لوہے کی سلاخوں اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔ پہلے رمیش مان کے بازو اور پیر توڑ دیے اس کے بعد سر پر سلاخوں سے وار کیا پھر حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ رمیش مان کو فوری طور پر قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی موت ہو گئی۔

ویڈیو

رمیش مان کافی وقت سے ایک آر ٹی آئی کارکن تھے۔ آس پاس کی زرعی اراضی میں ہونے والی تعمیر کے بارے میں بھی شکایت کرتے تھے۔ یہاں تک کہ وہ شکایات لے کر ہائی کورٹ بھی گئے۔ ان پر کئی دفع شکایت واپس لینے کے لیے دباؤ بھی ڈالا گیا، جس کے بعد انہوں نے اہل خانہ کے ہمراہ خودسوزی کا ارتکاب کرنے کی بھی کوشش کی۔

رمیش مان پر حملہ کرنے والا کون تھا ، ابھی تک معلوم نہیں ہو پایا ہے۔ اسی کے ساتھ، کنبہ کے افراد اپنے آس پاس کے لوگوں پر الزامات عائد کر رہے ہیں، جو انہیں کیس واپس لینے کے لیے دھمکی دیتے تھے۔ ادھر علی پور تھانہ تفتیش میں مصروف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.