ETV Bharat / city

Resident doctors Go On Strike: ریزیڈینٹ ڈاکٹروں کی ہڑتال، طبی خدمات متاثر - وزیر صحت نے ڈاکٹروں کے وفد سے ملاقات کی

ملک میں ریزیڈینٹ ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے۔ نیٹ۔ پی جی کونسلنگ NEET-PG Counselling میں تاخیرپر احتجاجی مظاہرہ۔ سرکاری اسپتالوں میں طبی خدمات متاثر۔

Resident doctors go on strike again over delay in NEET-PG counselling
ریزیڈینٹ ڈاکٹروں کی ہڑتال، طبی خدمات متاثر
author img

By

Published : Dec 18, 2021, 4:34 AM IST

دہلی کے اسپتالوں کے ریزیڈینٹ ڈاکٹرز NEET-PG Counselling کونسلنگ میں تاخیر کے خلاف جمعہ کی صبح سے ہڑتال Resident doctors Go On Strike پر ہیں۔

جمعرات کو صفدرجنگ سمیت مختلف اسپتالوں کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے ہڑتال میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اسپتالوں میں او پی ڈی بھی نہیں چلنے دے رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث ہسپتالوں میں مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ریزیڈنٹ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر منیش نے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل وزیر صحت نے ڈاکٹروں کے وفد سے ملاقات کے بعد ایک ہفتہ کے اندر مسئلہ حل کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن ایک ہفتہ گزرجانے کے باوجود نہ تو حکومت کی طرف سے کوئی یقین دہانی حاصل ہوئی ہے اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی بات کی جا رہی ہے۔ لہٰذا اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ حکومت کا رویہ مکمل طور پر ٹال مٹول کا شکار ہے۔ اب اس کا علاج یہی ہے کہ جب تک حکومت ڈاکٹروں کے مطالبات تسلیم نہیں کرتی یہ ہڑتال جاری رہے گی۔ یہ ہڑتال اب غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔

صفدر جنگ اسپتال کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے آپریشن تھیٹر اور او پی ڈی سمیت تمام ایمرجنسی سروسز بھی مکمل طور پر ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ فی الحال ایمس، یعنی آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، دہلی کو اس ہڑتال سے باہر رکھا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.