دہلی میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران نئے کیسز کی شرح 4 فیصد سے کم ہوکر 3.58 فیصد ہوگئی ہے، جو یکم اپریل کے بعد سب سے کم ہے۔
یکم اپریل کو شرح 3.57 فیصد تھی۔ فعال مریضوں کی شرح بھی کم ہوکر 2.21 فیصد ہوگئی ہے۔ 5 اپریل کے بعد یہ سب سے کم ہے۔ 5 اپریل کو شرح 2.14 فیصد تھی۔
کورونا ریکوری کی بات کریں تو اس کی شرح 96 فی صد سے زیادہ ہے۔ ریکوری کی شرح 96.16 فی صد ہے ، جو 5 اپریل کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ 5 اپریل کو اس کی شرح 96.22 فیصد تھی۔
دہلی میں کورونا سے ہونے والی اموات کی کل تعداد بڑھ کر اب 23،013 ہوگئی ہے۔