ETV Bharat / city

کالیجیم کی ہائی کورٹز میں ججز کی تقرریوں کی سفارش

سپریم کورٹ كالیجيم نے ملک کے چار ہائی کورٹز میں کل 12 ججز کی تقرریاں کرنے کی سفارش حکومت سے کی ہے۔

author img

By

Published : Apr 21, 2020, 5:13 PM IST

Updated : Apr 21, 2020, 6:06 PM IST

sc
sc

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر دیر رات جاری اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت میں كالیجيم کی کل ہونے والی میٹنگ میں کلکتہ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز جسٹس وویک چودھری، جسٹس سبھاشيش داس گپتا اور جسٹس (مسز) شبھرا گھوش کو مستقل تقرری دیئے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔

كالیجيم نے آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے تین وکلاء مسٹر بی کرشن موہن، مسٹر کے سریش ریڈی اور محترمہ کے للتا کماری عرف للتا کو اسی ہائی کورٹ میں جج مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔

کرناٹک ہائی کورٹ کے پانچ عدالتی افسران کو بھی اسی ہائی کورٹ میں جج کے طور پر تقرری کی سفارش کی ہے۔ ان عدالتی افسران میں مسڑ شیو شنکر امرناور، وید ویاساچار شری شانندا، ایچ سنجیو کمار، پدمراج نیم چندر دیسائی اور مسز ایم گنیشیا اما شامل ہیں۔

كالیجيم نے وکیل بی وجے سین ریڈی کو تلنگانہ ہائی کورٹ کا جج مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔

Last Updated : Apr 21, 2020, 6:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.